Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟

اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟
Reference 824 September 18, 2025 10,935 views
اصل سوالاللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟

اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں میں کہ زید نے خدائے تعالیٰ کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہے اور گالیاں بھی بک دیں، سننے والے فورا ٹوک پڑے اور توبہ کرنے کو کہا از روئے شرع زید کے بارے میں حکم کیا ہے بیان کریں، اس کی بیوی اگر عقد سے نکل گئی ہو اور عقد ثانی نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــ اللہ تبارک و تعالی کو گالی دینا کفر اور گالی دینے والا کافر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے ” یکفر اذا وصف اللہ تعالیٰ بما لا یلیق بہ، او سخر باسم من اسمائہ او نسبہ الی الجھل او العجز او النقص ” لہذا زید خدائے پاک کو گالیاں دینے کی وجہ سے کافر ہو گیا اس پر فرض ہے کہ فورا توبہ و تجدید ایمان کرے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اور وہ تو مدخولہ ہو تو بعد عدت  ورنہ فوراً دوسرے شخص سے نکاح کر سکتی ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.