Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

امامت کا حقدار کون ہے حافظ یا عالم؟ / امامت کے مسائل

امامت کا حقدار کون ہے حافظ یا عالم؟ / امامت کے مسائل
Reference 1202 September 18, 2025 6,780 views
اصل سوالامامت کا حقدار کون ہے حافظ یا عالم؟ / امامت کے مسائل

امامت کا حقدار کون ہے حافظ یا عالم؟

سوال : مفتیان کرام سے سوال ہے کہ حافظ اور مولانا میں کس کا مرتبہ زیادہ ہے ہمارے طرف حافظ کو اہمیت دیتے ہیں عالم کو نہیں حافظ کو امامت کا حقدار سمجھتے ہیں عالم کو نہیں رہنمائی فرمائیں ۔ سائل : محمد سعید اختر یوپی الجوابـــــــــــــــــــــ اگر عالم دین قرآن پاک کو صحیح پڑھ لیتا ہے اور تقویٰ و طہارت میں حافظ سے بڑھ کر ہے تو عالم دین کی امامت حافظ سے افضل ہے جیسا کہ در المختار مع رد المحتار میں ہے کہ ” ( و الأحق بالإمامة ) تقدیمًا بل نصبًا مجمع الانھر ( الأعلم بأحکام الصلاة ) فقط صحة و فسادًا بشرط اجتنابه للفواحش الظاھرة . ( حسن تلاوة ) و تجويدا ( للقراءة ثم الاورع ) اى الاكثر اتقاء للشبهات و التقوى : اتقاء المحرمات ” اھ ( در مختار ج ٢ ص ٢٧٤ کتاب الصلاۃ ، باب الامامة ، دار الکتب العلمیہ بیروت ) اور فتاوی عالمگیری میں ہے ” الأولی بالامامة أعلمهم بأحکام الصلوۃ هكذا فى المضمرات ، هذا إذا علم من القراءة قدر ما تقوم به سنة القراءة هكذا فى التبيين۔ و يجتنب الفواحش الظاهرة و ان كان غير اورع منه كذا فى المحيط و إن کا ن متبحرا فی علم الصلوۃ لکن لم یکن له حظ فی غیرہ من العلوم فهو أولی ” اھ ( فتاوی عالمگیری ج ١ ص ٩٢ کتاب الصلاۃ ، باب الامامة ، دار الکتب العلمیہ بیروت ) اور بہار شریعت میں ہے کہ ” سب سے زیادہ مستحق امامت وہ شخص ہے جو نماز و طہارت کے احکام کو سب سے زیادہ جانتا ہو ، اگر چہ باقی علوم میں پوری دستگاہ ( مہارت ) نہ رکھتا ہو ، بشرطیکہ اتنا قرآن یاد ہو کہ بطور مسنون پڑھے ” اھ ( بہار شریعت ج ١ ص ٥٦٧ امامت کا بیان ) مذکورہ بیان سے معلوم ہوا کہ اگر عالم بقدر ضرورت مطابق تجوید قرآن اچھا پڑھ لیتا ہے تو عالم کی امامت افضل ہے ۔ کیونکہ عالم نماز و طہارت اور قرآن کے معانی و مفہوم کے بارے میں حافظ سے زیادہ جانکاری رکھتا ہے لہذا عالم علم صلاحیت کی بناء پر حافظ سے مرتبہ میں زیادہ ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب ۔ کتبــــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.