Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #680 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 4.5K Views

امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

سوال – اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟

توحید ورسالت کے عقیدے سے مزین ہونے کے بعد تمام فرض عبادتوں میں سب سے اہم اور محترم نماز ہے – قرآن حکیم اور احادیث نبویہ اس کی افادیت اور اہمیت سے بھری ہیں، متعدد و مقامات پر اس کی تاکید اور اس کے تارکین پر وعید فرمائی گئی ہے ۔ نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے سارے احکام اپنے حبیب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو زمین پر بھیجے اور جب نماز کا تحفہ دینا مقصود ہوا تو اپنے نبی کو عرش اعظم پر اپنے پاس بلایا پھر نماز کو فرض کیا – وہ آیتیں جن میں تاکید فرمائی گئی بہت ہین، چند یہ ہیں: ھدی للمتقین(٢)الذین یومنون بالغیب ویقیمون الصلوۃ ومما رزقناھم ینفقون (٣) یہ کتاب پرہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے اور ہم نے جو دیا اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں – واقیموالصلوۃ وآتوالزکوۃ وارکعوامع الراکعین  نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ نماز پڑھو – (مرتب غفرلہ) سوال :  اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر امام اوپر کی منزل میں امامت کررہا ہے اور کچھ لوگ نیچے کی منزل میں اس کی اقتدا کررہے ہیں تو اقتدا صحیح ہے، ہاں جب اوپر کی منزل بھر جائے تب لوگ نیچے کی منزل میں اقتدا کریں تاکہ صفوں کا تسلسل باقی رہے، ہاں بلاعزر شرعی مسجد کی چھت پر نہیں جانا چاہیے ۔ عذر شرعی کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً نچلی منزل مرمت و صفائی ہو رہی ہے اس لیے امام نچلی منزل چھوڑ کر اوپر کی منزل پر امامت کررہا ہے تو حرج نہیں ۔ لیکن ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے صرف ہوا خوری وغیرہ کی راحت کے لیے اوپر جا کر امامت کررہا ہے تو یہ مکروہ ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبــــــــــــــــــــــہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ

Kutubahu & Verified by:

سوال - اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟
توحید ورسالت کے عقیدے سے مزین ہونے کے بعد تمام فرض عبادتوں میں سب سے اہم اور محترم نماز ہے - قرآن حکیم اور احادیث نبویہ اس کی افادیت اور اہمیت سے بھری ہیں، متعدد و مقامات پر اس کی تاکید اور اس کے تارکین پر وعید فرمائی گئی ہے ۔ نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے سارے احکام اپنے حبیب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو زمین پر بھیجے اور جب نماز کا تحفہ دینا مقصود ہوا تو اپنے نبی کو عرش اعظم پر اپنے پاس بلایا پھر نماز کو فرض کیا - وہ آیتیں جن میں تاکید فرمائی گئی بہت ہین، چند یہ ہیں: ھدی للمتقین(٢)الذین یومنون بالغیب ویقیمون الصلوۃ ومما رزقناھم ینفقون (٣) یہ کتاب پرہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے اور ہم نے جو دیا اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں - واقیموالصلوۃ وآتوالزکوۃ وارکعوامع الراکعین  نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ نماز پڑھو - (مرتب غفرلہ) سوال :  اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر امام اوپر کی منزل میں امامت کررہا ہے اور کچھ لوگ نیچے کی منزل میں اس کی اقتدا کررہے ہیں تو اقتدا صحیح ہے، ہاں جب اوپر کی منزل بھر جائے تب لوگ نیچے کی منزل میں اقتدا کریں تاکہ صفوں کا تسلسل باقی رہے، ہاں بلاعزر شرعی مسجد کی چھت پر نہیں جانا چاہیے ۔ عذر شرعی کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً نچلی منزل مرمت و صفائی ہو رہی ہے اس لیے امام نچلی منزل چھوڑ کر اوپر کی منزل پر امامت کررہا ہے تو حرج نہیں ۔ لیکن ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے صرف ہوا خوری وغیرہ کی راحت کے لیے اوپر جا کر امامت کررہا ہے تو یہ مکروہ ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبــــــــــــــــــــــہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...