Ref #14
Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #1706
Verified Hanafi Fiqh
6.2K Views
بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے ؟
Font:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے ؟
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا
سوال : کیا زمین پر زکوۃ ہوتی ہے؟ بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟ سائل : محمد عظیم عائشہ نگر مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوۃ دینا باعث ثواب ہے۔ زکوۃ صرف اپنے والدین اور اولاد کو دینا جائز نہیں ہے باقی جتنے قریبی رشتہ دار ہیں سب کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔ (کتب فقه) زمین اگر کاشتکاری اور گھریلو استعمال کے لیے خریدی ہے اور تجارت کی نیت نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ فصل پر عشر (زکوۃ) واجب ہے۔ پلاٹ اور تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ اگر زمین یا گھر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ منافع اگر بقدر نصاب ہو جائے تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ : محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
Kutubahu & Verified by: