Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

بیٹھ کر نماز پڑھیں تو رکوع میں کس طرح جھکیں گے؟

بیٹھ کر نماز پڑھیں تو رکوع میں کس طرح جھکیں گے؟
Reference 1647 September 18, 2025 8,985 views
اصل سوالبیٹھ کر نماز پڑھیں تو رکوع میں کس طرح جھکیں گے؟

بیٹھ کر نماز پڑھیں تو رکوع میں کس طرح جھکیں گے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب ہم زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھیں تو رکوع میں کتنا جھکناہے اس کا طریقہ کیا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں؟ سائل قاری ثقلین ضلع جھنگ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب (بیٹھ کر نماز پڑھنے کی حالت میں رکوع میں اتنا جھکنا چاہیے کہ کوئی دیکھنے والا یہ تصور نہ کرے کہ سجدہ کر رہا ہے، رکوع اور سجدہ میں واضح فرق ہونا چاہیے، یعنی اس کا ماتھا اور ناک زمین پر نہ لگے سجدہ سے قریب تر نہیں ہونا چاہیے: (فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے) جب مر دبیٹھ کر نمازپڑھے تو وہ رکوع میں اتناجھکے گا کہ پیشانی جھک کر گھٹنوں کے مقابل آجاۓ اور اتنا کرنے کے لئے سرین اٹھانے کی ضرورت نہیں، تو سرینوں کا اٹھا کرپاٶں کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف متوجہ بھی نہیں کرےگا، *(📚فتاویٰ فقیہ ملت جلد1صفحہ100*) (اور امام اہلسنت مجدد دین الشاہ امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ تحریرفرماتےہیں، بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کادرجۂ کمال وطریقۂ اعتدال یہ ہے،کہ پیشانی جھک کرگھٹنوں کے مقابل آجاۓ اس قدر کے لئے سرین اٹھانے کی حاجت نہیں ، تو قدر اعتدال سے جس قدر زاٸد ہوگا وہ عبث وبےجا میں داخل ہوجاۓگا *(📚فتاویٰ رضویہ قدیم جلد3 صفحہ51*) (اورحضرت علامہ ابن عابدین شامی قدس سرہ تحریرفرماتےہیں، ولوکان یصلی قاعداینبغی ان یحاذی جبہتہ قدام رکبتیہ لیحصل الرکوع: *(📚ردالمحتارجلد1 صفحہ330*) *واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ* کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری مدنی

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.