Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

جنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟

جنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟
Reference 1071 September 18, 2025 10,880 views
اصل سوالجنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟

جنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ کیا نیت جنازہ کا جو وضو کیا گیا ہے اس وضو سے نماز فرض عین ادا کر سکتا ہے یا نہیں؟ جواب عطا فرمائیں، اجر عظیم اللہ تعالی سے حاصل کریں. الجوابـــــــــــــــــــــــــــ ہمارے مذہب مہذب حنفی میں وضو کے لیے نیت شرط نہیں تو وضو بلانیت ہی ہوجاتا ہے. اور نماز جنازہ کی نیت تو ہے ہی نماز کی نیت تو بطریق اولیٰ جائز ہوگیا. اور جب وضو ہوجائے تو اس سے سب نمازیں فرض ،واجب اور سنت و نفل ادا ہو سکتی ہیں. بلکہ تیمم جس میں نیت شرط ہے وہ بھی اگر نیت نماز جنازہ سے کیا جائے تو اس سے بھی ہر فرض نماز بلا خلاف جائز ہے. فتاوی عالمگیری صفحہ 13 جلد اول میں ہے لو تیمم لصلوۃ الجنازۃ او لسجدۃ التلاوۃ اجزاءہ ان یصلی بہ المکتوبۃ بلا خلاف کذا فی المحیط. واللہ تعالی اعلم کتبــــــــہ : الفقیر ابو الخیر محمد نور اللہ النعیمی غفر لہ

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.