Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
Reference 1934 September 18, 2025 7,675 views
اصل سوالحیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

حیض و نفاس کی حالت میں مرد و عورت کا ایک ساتھ کھنا اور سونا جائز ہے؟

الجـــــوابــــــــــــ حالت حیض و نفاس میں مرد کا اپنی بیوی کو اپنے ساتھ کھلانا یا ایک جگہ سونا جائز ہے بلکہ اس وجہ سے ساتھ نہ سونا مکروہ ہے ۔ سوال :حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ الجـوابــــــــــــ اس حالت میں ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عُضْوْ سے چھونا جائز نہیں، جبکہ کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو شَہوت سے ہو یا بے شَہوت اور اگر ایسا حائل ہو کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوگی تو حَرَج نہیں)) (اسی طرح ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے چھونے یا کسی طرح کا نفع لینے میں کوئی حَرَج نہیں، یوہیں بوس وکنار بھی جائز ہے- (بہار شریعت حصہ2حیض و نِفاس کے متعلق احکام مسئلہ نمبر 31، 32، 33- مکتبۃ المدینہ)
جنابت اور حیض ونفاس کی حالت ميں قرآن کی تلاوت درود شريف اور ذکر وغیرہ پڑهنا
حیض و نفاس کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا کیسا ہے ؟

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.