خرگوش کا گوشت کھانا اور پالنا کیسا ہے؟
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
خرگوش کا گوشت کھانا اور پالنا کیسا ہے؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا خرگوش کا گوشت کھا نا اسی طرح اسکا پالناجاٸز ہے؟؟
ســائل: جـاویـد اقبـال کشـی نگر
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسـم اللـہ الرحمٰن الرحیـم
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں خرگوش کا گوشت کھانا حلال ہے۔
خرگوش کا گوشت کھانا حلال ہے۔کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس کا بھنا ہوا گوشت تناؤل فرمایا۔اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کو بھی اس کے کھانےکی اجازت دی ہے۔
ہدایہ جلد چہارم میں ہے۔
“لا باس باکل الارنب لان النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اکل منہ حین اھدی الیہ مشویا وامر اصحابہ رضی اللہ تعالی عنہم باکل منہ۔١ھ “
(ہدایہ ج،٤ص،٤٢٥) (وھکذا فتاوی فیض الرسول،ج،٢،کتاب الذبح ص،٤٢٩)
اور فتاوی رضویہ میں حقانیت کی جان سنیت کی پہچان کتب زمان علیہ الرحمۃ والرضوان امام احمد رضا خان رقمطراز ہیں۔
خرگوش ضرور حلال ہے،اسے حرام جاننا رافضیوں کا مذہب ہے،خرگوش کے پنجے ہی ہوتے ہیں، کھر والا خرگوش دنیا کے پردہ پر کہیں نہیں،
(فتاوی رضویہ ج،٢٠ص،٣٢٢،رضا فاؤنڈیشن نظامیہ لاہور)
الانتباہ_ جب خرگوش کھانا حلال ہے تو گھر میں رکھنا،پالنا خرگوش کی خرید و فروخت کرنا بھی جائز ہوا،خرگوش کے کھانے پینے رہنے سہنے کا مکمل انتظام ہو تو اس کے پالنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبــــہ :حضرت علامہ مولانا محمد منظــــور عالم قــادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی استاد دارالعلوم اہلسنت معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج (یوپی)