Ref #14
Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #103
Verified Hanafi Fiqh
4.6K Views
خم ہیں جبینیں آپ کی توقیر دیکھ کر
Font:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
خم ہیں جبینیں آپ کی توقیر دیکھ کر
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
نعت شریف
خم ہیں جبینیں آپ کی توقیر دیکھ کر بجھتے دیے ہیں آپ کی تنویر دیکھ کر ہر لفظ میں بیاں تِرے اوصاف ہیں شہا حیراں ہیں سب قرآن کی تعبیر دیکھ کر تیری تجلیوں سے ہے روشن جگر کا طور پر نور دل ہوا تِری تصویر دیکھ کر ان کی ہر اِک ادا میں ہے آیات کا بیان جانا ہے یہ قرآن کی تفسیر دیکھ کر گستاخِ عائشہ کی زباں گُنگ ہو گئی لب سِل گئے ہیں آیتِ تطہیر دیکھ کر تھے دشمنانِ دین وہاں لرزہ بر اندام وہ کانپ اٹھے صحابہ کی شمشیر دیکھ کر دل ان کا تار تار ہوا ایک آن میں حیرت زدہ تھے بازوے شبیر دیکھ کر سرورؔ کی زیست کا ہوا عنوان شاعری اپنایا اس کو جان کی اکسیر دیکھ کر از: سرورؔ اعظمی 19 مئی 2021ء
Kutubahu & Verified by: