Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

دس بیبیوں کی کہانی کاکیاشرعی حکم ہے؟

دس بیبیوں کی کہانی کاکیاشرعی حکم ہے؟
Reference 1635 September 18, 2025 7,554 views
اصل سوالدس بیبیوں کی کہانی کاکیاشرعی حکم ہے؟

دس بیبیوں کی کہانی کاکیاشرعی حکم ہے؟ | دس بیبیوں کی کہانی پڑھنا سننا کیسا ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیافرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دس بیبیوں کی کہانی جوآج کل عورتیں پڑھتی ہیں اس کاکیاشرعی حکم ہے؟؟ سائل محمد عامر ضلع بھکر وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوہاب دس بیبیوں کی کہانی جو آج کل پڑھی جاتی ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہےاس کو پڑھنےاور پڑھوانے سےگریز ہی کرناچاہیے اس کی جگہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے، کہ جہاں قرآن مجید کی تلاوت ہوتی ہے وہاں برکتوں کا نزول ہوتا ہے: امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ آپ فرماتےہیں ، کہ دس بیبیوں کی کہانی جھوٹی ہے اس کی جگہ سورۂ یٰسین پڑھنی چاہیے: فتاویٰ فقیہ ملت ہے : کہ شہادت نامہ دس بیبیوں کی کہانی اور سولہ سیدوں کی کہانی اگر صحیح روایتوں پر مشتمل ہو تو اس کو پڑھنا اور پڑھوانا اچھا ہے اور اگر ان میں غلط اور جھوٹی روایتیں بیان کی گئی ہوں تو ان کا پڑھنا اور پڑھوانا جائز نہیں البتہ ان کتابوں کی منّت ماننا ضرور جہالت ہے: (فتاویٰ فقیہ ملت جلد2صفحہ96) اوردرج ذیل فتاویٰ جات میں بھی ایساہی مذکور ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ قدیم جلد9صفحہ88) (فتاویٰ مصطفویہ صفحہ526) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ المجیب :ابورضا محمد عمران عطاری مدنی عفی عنہ

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.