Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1386 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 7.9K Views

دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟| کہا قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں تو ؟ |غصہ میں طلاق دی تو کیا حکم ہے ؟

مسئلہ:- از: علی رضا ، اندولی ،اماری بازار، بستی ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ بہو نے کچھ بدتمیزی کی اس پر خسر نے کہا کہ میں مجبور ہوں ورنہ میں تم کو طلاق دلوا دیتا۔ تو اس گفتگو پر لڑکا جو اپنی بیوی سے ناراض نہیں تھا غصہ میں آکر کہا کہ ایک شادی آپ نے چھڑوا دیا تھا تو اس کو میں چھوڑ دیتا ہوں ۔ میں نے چھوڑ دیا۔ میں طلاق دیتا ہوں۔ دو تین مرتبہ کہا۔ پھر کہاں قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں۔اب وہ لڑکا اپنی اسی بیوی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا الجوابــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں تین طلاقیں پڑ گئی اور بیوی نکاح سے نکل گئی ۔ اب بغیر حلالہ عورت کا نکاح لڑکا مذکور سے نہیں ہوسکتا ۔ خدا تعالی کا فرمان ہے:” فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره” (پ۲ ع۱۳) حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عورت عدت گزارنے کے بعد دوسرے سے نکاح صحیح کرے وہ اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ طلاق دے دے یا مر جائے تو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ لڑکا مذکور کے نکاح میں آسکتی ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ ٤٧٣ میں ہے :” إن كان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتي تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها كذا في الهداية . ملخصا.” اگر دوسرے شوہر سے ہمبستری کے بغیر طلاق دے دی یا مر گیا تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ۔ کما فی حدیث العسیلۃ۔ البتہ اگر لڑکا اللہ کی قسم کھا کر بیان دے کہ اس وقت میرا غصہ اس حد کو پہنچ گیا تھا کہ میری عقل بالکل ختم ہوگئی تھی اور مجھے معلوم نہ تھا کہ میں کیا کہتا ہوں اور میرے منہ سے کیا نکلتا ہے تو اس کی بات مان لی جائے گی اور طلاق کا حکم نہ دیں گے اگر وہ جھوٹی قسم کھائے گا تو وبال اس پر ہوگا۔ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد پنجم صفحہ ٦٣٠ پر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ الجواب الصحیح : جلال الدین أحمد الامجدی | کتبہ : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

Kutubahu & Verified by:

دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟| کہا قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں تو ؟ |غصہ میں طلاق دی تو کیا حکم ہے ؟
مسئلہ:- از: علی رضا ، اندولی ،اماری بازار، بستی ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ بہو نے کچھ بدتمیزی کی اس پر خسر نے کہا کہ میں مجبور ہوں ورنہ میں تم کو طلاق دلوا دیتا۔ تو اس گفتگو پر لڑکا جو اپنی بیوی سے ناراض نہیں تھا غصہ میں آکر کہا کہ ایک شادی آپ نے چھڑوا دیا تھا تو اس کو میں چھوڑ دیتا ہوں ۔ میں نے چھوڑ دیا۔ میں طلاق دیتا ہوں۔ دو تین مرتبہ کہا۔ پھر کہاں قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں۔اب وہ لڑکا اپنی اسی بیوی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا الجوابــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں تین طلاقیں پڑ گئی اور بیوی نکاح سے نکل گئی ۔ اب بغیر حلالہ عورت کا نکاح لڑکا مذکور سے نہیں ہوسکتا ۔ خدا تعالی کا فرمان ہے:" فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره" (پ۲ ع۱۳) حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عورت عدت گزارنے کے بعد دوسرے سے نکاح صحیح کرے وہ اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ طلاق دے دے یا مر جائے تو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ لڑکا مذکور کے نکاح میں آسکتی ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ ٤٧٣ میں ہے :" إن كان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتي تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها كذا في الهداية . ملخصا." اگر دوسرے شوہر سے ہمبستری کے بغیر طلاق دے دی یا مر گیا تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ۔ کما فی حدیث العسیلۃ۔ البتہ اگر لڑکا اللہ کی قسم کھا کر بیان دے کہ اس وقت میرا غصہ اس حد کو پہنچ گیا تھا کہ میری عقل بالکل ختم ہوگئی تھی اور مجھے معلوم نہ تھا کہ میں کیا کہتا ہوں اور میرے منہ سے کیا نکلتا ہے تو اس کی بات مان لی جائے گی اور طلاق کا حکم نہ دیں گے اگر وہ جھوٹی قسم کھائے گا تو وبال اس پر ہوگا۔ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد پنجم صفحہ ٦٣٠ پر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ الجواب الصحیح : جلال الدین أحمد الامجدی | کتبہ : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...