01
The questionSawaal
اصل سوالسگی پھوپھی کے لڑکے سے اپنی لڑکی کی شادی کرنا کیسا ہے؟
02
The responseAl-Jawab
سگی پھوپھی کے لڑکے سے اپنی لڑکی کی شادی کرنا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید اپنی لڑکی کی شادی اپنی سگی پھوپھی کے لڑکے بکر سے کرنا چاہتا ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ شادی شرعاً درست ہے یا نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ صورت مسئولہ میں ہندہ کی شادی بکر سے بلاشبہ جائز و درست ہے بشرطیکہ اس رشتہ کے سوا اور کوئی وجہ حرمت نکاح نہ ہو ۔ مثلاً رضاعت وغیرہ کا رشتہ کیونکہ ہندہ بکر کی محرمات سے نہیں. اور محرمات کے علاوہ دیگر تمام عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہے. اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ہے” واحل لکم ما وراء ذلکم ” (سورہ نساء آیت 24) واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی فیض محمد قادری مصباحی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.