Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1798 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 9.2K Views

شادی میں دیے جانے والے زیورات کو مہر بنانا

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

شادی میں دیے جانے والے زیورات کو مہر بنانا

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

شادی میں دیے جانے والے زیورات کو مہر بنانا

الســـــلام علیکم مفتی صاحب قبلہ میرا سوال یہ ہے کی سونا چاندی کے وہ زیورات جو عورت کو شادی میں دیے جاتے ہیں کیا ان زیورات کو عورت کا مہر بنانا درست ہے یا نہیـــــــں؟ محمد ذاکر متعلم جامعہ علیمیہ جمدا شاہی نوشہرہ جموں وکشمیر الجوابـــــــــــــــــــ شادی میں دیے جانے والے سونے یا چاندی کے زیورات کو عورت کا مہر بنانا درست ہے، بشرطے کہ چاندی کی صورت میں اس کا وزن دس درھم یعنی بتیس (٣٢) گرام چھ سو پچپن (٦۵۵) ملی گرام کے برابر ہو اور سونا ہونے کی صورت میں اس کی قیمت مذکورہ بالا مقدار کی چاندی کی قیمت کے برابر ہو اور اگر اس سے کم ہو تو پہلی صورت میں مہر میں مذکور اس چاندی میں دس درہم کے وزن سے جتنی کمی ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت دینی ہوگی۔ اور دوسری صورت میں مہر میں مذکور جتنا سونا ذکر ہواہے اتنا سونا اور دس درہم کی قیمت میں جو کمی ہے اس کمی کو مکمل کرنا ہوگا۔ مثلا اتنا سونا مہر بنایا گیا جس کی قیمت آٹھ درہم کے برابر ہے تو وہ سونا اور دو درہم برابر چاندی یا اس کی قیمت دینا لازم ہوگا۔ یہ سب تفصیل اس وقت ہے جب کہ وطی یا خلوتِ صحیحہ کے بعد طلاق ہو یا زوجین میں سے کسی ایک کی موت ہوجائے۔ اور اگر خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق ہو اور وطی بھی نہ ہوئی ہو تو پہلی صورت میں مہر میں مذکور اس چاندی کا نصف اور پانچ درھم (یعنی سولہ گرام تین سو اٹھائیس ملی گرام) کے وزن سے جتنی چاندی کم ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت دینی ہوگی اور دوسری صورت میں اس سونے کے نصف کے ساتھ پانچ درہم کی قیمت میں جو کمی ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت کی تکمیل کرنی ہوگی۔مثلاً: وقتِ عقد مہر میں مذکور اس سونے کے زیور کی قیمت آٹھ درہم کے برابر تھی تو اس سونے کا نصف اور ایک درہم کے وزن برابر چاندی یا اس کی قیمت مہر میں دینی ہوگی۔ در مختار میں ہے: ” (وَتَجِبُ) الْعَشَرَةُ (إنْ سَمَّاهَا أَوْ دُونَهَا)” (ج۴ ص٢٣٣) اسی میں ہے: “(وَ) يَجِبُ (نِصْفُهُ بِطَلَاقٍ قَبْلَ وَطْءٍ أَوْ خَلْوَةٍ) فَلَوْ كَانَ نٙکٙحٙھا عَلَى مَا قِيمَتُهُ خَمْسَةٌ كَانَ لَهَا نِصْفُهُ وَدِرْهَمَانِ وَنِصْفٌ۔” (در مختار ج۴ص ٢٣٦) علامہ شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “(قَوْلُهُ وَدِرْهَمَانِ وَنِصْفٌ) لِأَنَّهُ لَمَّا سَمَّى مَا قِيمَتُهُ دُونَ الْعَشَرَةِ لَزِمَ خَمْسَةٌ أُخْرَى تَكْمِلَةَ الْعَشَرَةِ وٙ لَمَّا طَلَّقَهَا قَبْلَ الدُّخُولِ كَانَ لَهَا نِصْفُ الْمُسَمَّى وَنِصْفُ التَّكْمِلَةِ۔” (رد المحتار مع الدر المختار ج ۴ص٢٣٦) واللہ سبحانہ و تعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ٢۴/ذو القعدہ ١۴۴٣ھ// ٢۵/جون ٢٠٢٢ء

Kutubahu & Verified by:

شادی میں دیے جانے والے زیورات کو مہر بنانا
الســـــلام علیکم مفتی صاحب قبلہ میرا سوال یہ ہے کی سونا چاندی کے وہ زیورات جو عورت کو شادی میں دیے جاتے ہیں کیا ان زیورات کو عورت کا مہر بنانا درست ہے یا نہیـــــــں؟ محمد ذاکر متعلم جامعہ علیمیہ جمدا شاہی نوشہرہ جموں وکشمیر الجوابـــــــــــــــــــ شادی میں دیے جانے والے سونے یا چاندی کے زیورات کو عورت کا مہر بنانا درست ہے، بشرطے کہ چاندی کی صورت میں اس کا وزن دس درھم یعنی بتیس (٣٢) گرام چھ سو پچپن (٦۵۵) ملی گرام کے برابر ہو اور سونا ہونے کی صورت میں اس کی قیمت مذکورہ بالا مقدار کی چاندی کی قیمت کے برابر ہو اور اگر اس سے کم ہو تو پہلی صورت میں مہر میں مذکور اس چاندی میں دس درہم کے وزن سے جتنی کمی ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت دینی ہوگی۔ اور دوسری صورت میں مہر میں مذکور جتنا سونا ذکر ہواہے اتنا سونا اور دس درہم کی قیمت میں جو کمی ہے اس کمی کو مکمل کرنا ہوگا۔ مثلا اتنا سونا مہر بنایا گیا جس کی قیمت آٹھ درہم کے برابر ہے تو وہ سونا اور دو درہم برابر چاندی یا اس کی قیمت دینا لازم ہوگا۔ یہ سب تفصیل اس وقت ہے جب کہ وطی یا خلوتِ صحیحہ کے بعد طلاق ہو یا زوجین میں سے کسی ایک کی موت ہوجائے۔ اور اگر خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق ہو اور وطی بھی نہ ہوئی ہو تو پہلی صورت میں مہر میں مذکور اس چاندی کا نصف اور پانچ درھم (یعنی سولہ گرام تین سو اٹھائیس ملی گرام) کے وزن سے جتنی چاندی کم ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت دینی ہوگی اور دوسری صورت میں اس سونے کے نصف کے ساتھ پانچ درہم کی قیمت میں جو کمی ہے اتنی چاندی یا اس کی قیمت کی تکمیل کرنی ہوگی۔مثلاً: وقتِ عقد مہر میں مذکور اس سونے کے زیور کی قیمت آٹھ درہم کے برابر تھی تو اس سونے کا نصف اور ایک درہم کے وزن برابر چاندی یا اس کی قیمت مہر میں دینی ہوگی۔ در مختار میں ہے: " (وَتَجِبُ) الْعَشَرَةُ (إنْ سَمَّاهَا أَوْ دُونَهَا)" (ج۴ ص٢٣٣) اسی میں ہے: "(وَ) يَجِبُ (نِصْفُهُ بِطَلَاقٍ قَبْلَ وَطْءٍ أَوْ خَلْوَةٍ) فَلَوْ كَانَ نٙکٙحٙھا عَلَى مَا قِيمَتُهُ خَمْسَةٌ كَانَ لَهَا نِصْفُهُ وَدِرْهَمَانِ وَنِصْفٌ۔" (در مختار ج۴ص ٢٣٦) علامہ شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "(قَوْلُهُ وَدِرْهَمَانِ وَنِصْفٌ) لِأَنَّهُ لَمَّا سَمَّى مَا قِيمَتُهُ دُونَ الْعَشَرَةِ لَزِمَ خَمْسَةٌ أُخْرَى تَكْمِلَةَ الْعَشَرَةِ وٙ لَمَّا طَلَّقَهَا قَبْلَ الدُّخُولِ كَانَ لَهَا نِصْفُ الْمُسَمَّى وَنِصْفُ التَّكْمِلَةِ۔" (رد المحتار مع الدر المختار ج ۴ص٢٣٦) واللہ سبحانہ و تعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ٢۴/ذو القعدہ ١۴۴٣ھ// ٢۵/جون ٢٠٢٢ء

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...