01
The questionSawaal
اصل سوالطلاق کاایک اہم مسئلہ غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟
02
The responseAl-Jawab
طلاق کاایک اہم مسئلہ غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟
صورت مسئولہ: خلع نامہ لکھاگیا ۔ ٹائپسٹ نے ۳؍ طلا ق لکھ دیامگرشوہرکا ارادہ ایک طلاق کاتھا۔ اس نے جب دستخط کیا تو نظر پڑی کہ تین طلاق ہے مگر ان لوگوں کویہ نہیں پتہ تھاکہ خلع میں تین طلاق ہوتی ہے ۔ ارادہ لڑکی کاتھا نہ لڑکےکاتین طلاق خلع نامہ بنائے ۔ ٹائپسٹ نے خود لکھا تو کیاتین طلاق ہوگیایانہیں کیوں کہ آدمی کا ارادہ طلاق کا تھا نہیں ۔ بس وہ لڑکی کے کہنے پردستخط کردیا،توہوگئی تین طلاق یانہیں۔؟ المستفتی:انصاری طفیل منصور،بذریعہ واٹس ایپحکم شرعی: غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟
آپ نےطلاق کے تعلق سے جو تحریر بھیجی ہے وہ خلع نامہ نہیں طلاق نامہ ہے ۔ آپ کے خط میں صراحت ہے انصاری طفیل منصورنے طلاق کے ارادے سے طلاق نامہ لکھنے کو کہا ہےاورطلاق بیوی کو ہی دی جاتی ہے اوراس نے تحریرکو اپنی بیوی کا طلاق نامہ سمجھ کرہی دستخط کیاہے اس لیے اس کی بیوی پرتینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور وہ اس کے نکاح سے نکل گئی ۔ دونوں ساتھ میں رہنے پرراضی ہوں توعورت شرعی طریقے کے مطابق حلالہ کرائے ۔ اس کے بعدوہ پہلے شوہرکے نکاح میں آسکتی ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ صورت مسئولہ: مطلع شعروسخن جاکے سناناچپ چاپ یادسرکارسے دل طیبہ بناناچپ چاپ چاہیے گرتجھے آقا کی شفاعت احمد باادب ہوکے قدم ماں کادباناچپ چاپ المستفتی:غلام رسول احمدضیا،مرغیاچک،سیتامڑھی ،بہار حکم شرعی: میری نگاہ میں یہ اشعارصحیح ہیں ۔ مجھے اس میں کوئی شرعی غلطی نظرنہیں آتی ۔’’مطلع شعروسخن ‘‘سے مراد’’مطلع نعت نبی‘‘ہے جیساکہ دوسرامصرع ’’یادسرکارسے دل طیبہ بناناچپ چاپ‘‘اس پرشاہدہے ۔ اوردل کو طیبہ بنانا بطور تشبیہ ہے ۔ دوسرے شعرمیں ماں کاقدم دبانے والے کے لیے سرکارعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی شفاعت کاذکرہے ۔ اورسرکار(صلی اللہ علیہ وسلم )کے کرم سے یہ آس ضرورہے کہ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) قیامت کے دن ایسے سعید بیٹے کی شفاعت فرمائیں گے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ مزید مطالعہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذاتی زمین خریدنے کے لیے مدرسے کاپیسہ استعمال کرنا
زکوٰۃ کے لیے فقیرکومالک بناناضروری ہے ۔ زکوۃ کے مسائل
سماجی کام کرنے والے غیرمسلم ادارے میں کام کرنا کیسا
Written By : Allama Mufti Nizamuddin Misbahi . Principal Jamia Ashrafia Mubarakpur
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.