Islamic Guidance Today: Wednesday, 29 July 2026 | 🕌 13 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1723 Verified Hanafi Fiqh 8.4K Views

عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں مسجد میں نہیں

Font:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں مسجد میں نہیں

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں مسجد میں نہیں

مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ حضرت عید گاہ اور مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل عاشق علی نیپالی بڑھنی کے پاس۔ الجواب-بعون الملک الوھاب مسجد میں نہیں پڑھ سکتے کہ بلاضرورت شرعیہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ تنویرالابصار میں ہے : ” کرھت تحریما فی مسجد جماعۃ ھی فیہ واختلف فی الخارجۃ والمختارالکراھۃ ” اھ ( تنویر الابصار وجامع البحار, ص٦١, کتاب الصلاۃ , مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی مسجد جماعت میں نماز جنازہ مکروہ تحریمی ہے جبکہ جنازہ مسجد کے اندر ہو، اور اگر باہر ہے تواس بارے میں اختلاف ہے، مختار یہ ہے کہ مکروہ ہے۔ حضور اعلی حضرت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: “جنازہ مسجد میں رکھ کر اس پر نماز مذہب حنفی میں مکروہ تحریمی ہے”۔ اھ ( فتاوی رضویہ مترجم, ج٩, ص٢٦٤, باب الجنائز, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) ہاں عیدگاہ میں پڑھ سکتے ہیں۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ” نماز جنازہ عیدگاہ کے احاطہ میں بھی پڑھی جاسکتی ہے جیسا کہ سید العلماء حضرت سید احمد طحطاوی رحمۃ اللّٰہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: لاتکرہ فی مسجد اعد لھا وکذا فی مدرسۃ ومصلی عید ” اھ۔ (ج١, ص١٢٢, باب الجنائز ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ١٠ رمضان المبارک ١٤٤٣ھ مطابق ١٢ اپریل ٢٠٢٢ء

Kutubahu & Verified by:

عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں مسجد میں نہیں
مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ حضرت عید گاہ اور مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل عاشق علی نیپالی بڑھنی کے پاس۔ الجواب-بعون الملک الوھاب مسجد میں نہیں پڑھ سکتے کہ بلاضرورت شرعیہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ تنویرالابصار میں ہے : " کرھت تحریما فی مسجد جماعۃ ھی فیہ واختلف فی الخارجۃ والمختارالکراھۃ " اھ ( تنویر الابصار وجامع البحار, ص٦١, کتاب الصلاۃ , مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی مسجد جماعت میں نماز جنازہ مکروہ تحریمی ہے جبکہ جنازہ مسجد کے اندر ہو، اور اگر باہر ہے تواس بارے میں اختلاف ہے، مختار یہ ہے کہ مکروہ ہے۔ حضور اعلی حضرت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: "جنازہ مسجد میں رکھ کر اس پر نماز مذہب حنفی میں مکروہ تحریمی ہے"۔ اھ ( فتاوی رضویہ مترجم, ج٩, ص٢٦٤, باب الجنائز, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) ہاں عیدگاہ میں پڑھ سکتے ہیں۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: " نماز جنازہ عیدگاہ کے احاطہ میں بھی پڑھی جاسکتی ہے جیسا کہ سید العلماء حضرت سید احمد طحطاوی رحمۃ اللّٰہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: لاتکرہ فی مسجد اعد لھا وکذا فی مدرسۃ ومصلی عید " اھ۔ (ج١, ص١٢٢, باب الجنائز ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ١٠ رمضان المبارک ١٤٤٣ھ مطابق ١٢ اپریل ٢٠٢٢ء

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas: