01
The questionSawaal
اصل سوالغیر مسلم کی ہوٹل پر چکن یا مچھلی وغیرہ کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
02
The responseAl-Jawab
غیر مسلم کی ہوٹل پر چکن یا مچھلی وغیرہ کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام ایک سوال کا جواب ارسال فرمائیں اس جواب کا متلاشی شخص بہت منتظر ہے غیر مسلم کی ہوٹل پر چکن یا مچھلی وغیرہ کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی سائل: محمد اسرائیل ( ٹرک والے) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب غیر مسلم کے ہوٹل پہ بنی ہوئی مچھلی کھانا جائز ہے۔اس لئے کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں ، جیساکہ اعلی حضرت امام اہلسنت فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا،جس شخص کے ہاتھ کا ذبح نا جائز ہے جیسے کہ ہنود، اس کے ہاتھ کی پکڑی مچھلی کھانا کیسا ہے؟ آپ علیہ الرحمہ نے جوابا ارشاد فرمایا”جائز ہے اگرچہ اسکے ہاتھ میں مر گئ یا اس نے مار ڈالی ہو کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں جسمیں مسلمان یا کتابی ہونا ضرور ہو۔ (فتاوی رضویہ ،ج ٢٠،ص،٣٢٣،رضا فاؤنڈیشن لا ہور۔) غیر مسلم کے ہوٹل میں گوشت کھانا جائز نہیں کہ ان کا ذبیحہ حرام ہے اور اگر حرام شیٔ کاملا ہونا معلوم نہ ہو تو غیر ذبیحہ کا کھانا جائز ہے مگر بچنا افضل ہے سرکار اعلیحضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہندؤں کے یہاں کاگوشت حرام ہے جبتک وہ گوشت اس جانور کا نہ ہو جسے مسلمان نے ذبح کیا اور اس وقت تک مسلمان کی نظر سےغائب نہ ہوا باقی کھانے اگر ان میں وجہ حرمت نہ معلوم ہو تو حلال ہیں۔ (فتاوی رضویہ،ج،٢٣،ص،٩٦) دعوت اسلامی نیز فرماتے ہیں ہندو کے یہاں کا کھانا اگر گو شت ہے حرام ہے اور اسکے سوا اور چیزیں مباح ہیں، جب تک ان کی حرمت یا نجا ست تحقیق نہ ہو اور بچنا اولی ۔ (فتاوی رضویہ ،ج ، ٢١،ص،٦٦٨،دعوت اسلامی ) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبـــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.