01
The questionSawaal
اصل سوالقبر کے اندر پھول ڈالنا کیسا ہے؟ از مفتی محمد ارشاد رضا علیمی
02
The responseAl-Jawab
قبر کے اندر پھول ڈالنا کیسا ہے؟
سوال:- قبر کے اندر پھول ڈالنا میت کے دفنانے سے پہلے کیسا ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب: قبر کے اندر میت کو دفنانے سے پہلے پھول ڈالنا جائز ہے قبر کے اندر پھول وغیرہ غالبا اس لیے ڈالتے ہیں کہ یہ تخفیف عذاب کا سبب ہے کیونکہ تر چیز اللہ کی تسبیح کرتی ہے جس سے نزول رحمت اور تخفیف عذاب ہوتی ہے اور میت کو انس حاصل ہوتا ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے “ویکرہ قطع الحطب والحشیش من المقبرةفان كان يابسا لا باس به كذا فى فتاوى قاضيخان”(ج1ص 167) اور مراقی الفلاح میں ہے “وكره قلع الحشيش الرطب وكذا الشجر من المقبرة لانه ما دام رطبا يسبح الله تعالى فيونس الميت وتنزل بذكرالله تعالى الرحمة “(مراقى الفلاح مع حاشية الطحطاوى ص623 تا 624) اور حضور صدرالشریعہ رحمه الله تعالى بیری کی لکڑی قبر میں رکھنے کے بارے میں فرماتے ہیں ۔ “غالبا یہ وجہ ہوگی کہ قبر میں تر لکڑی رکھنا سبب تخفیف عذاب وانس میت ہے، بالجملہ تر لکڑی رکھنے کی وجہ تو یہ ہے کہ سبب تخفیف عذاب ہے، ملتقطا”(فتاوی امجدیہ ج1 ص329) واللہ تعالی أعلم بالصواب کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامى بدارالعلوم العلیمیہ الجواب صحیح : محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.