01
The questionSawaal
اصل سوالقرآن پاک کو اور ماشاءاللہ الحمد جزاک اللہ خیرا کو انگلش میں لکھناکیسا؟
02
The responseAl-Jawab
قرآن پاک کو اور ماشاءاللہ الحمد جزاک اللہ خیرا کو انگلش میں لکھناکیسا؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کو اور ماشاءاللہ الحمد جزاک اللہ خیرا کو انگلش میں لکھناکیسا؟ (سائل محمد بلال اقبال سعيدی رحیم یار خان) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ”بعون الملک الوہاب قرآن کریم کو رومن انگلش میں لکھنا جائز نہیں ہے، بلکہ حرام ہے، لیکن دعائیہ الفاظ جیسے👈جزاک اللہ خیرا: بارک اللہ: ماشاءاللہ: الحمدللہ: سبحان اللہ: اللہ اکبر: وغیرہ کو رومن انگلش میں لکھناحرام نہیں، بلکہ جائز ہے، لیکن ایسے مذکورہ الفاظ کو رومن انگلش میں لکھنے سے بچنا بہتر و اولیٰ ہے،اور رومن انگلش میں لکھنے کے بجائے عربی میں ہی لکھا جائے، یا پھر ان الفاظ کے ترجمے کو رومن انگلش میں لکھا جائے(جیساکہ جزاک اللہ خیرا کا ترجمہ- اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے-کو رومن انگلش میں لکھنا چاہیے۔ اسی طرح السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: یا وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: کو رومن انگلش میں لکھنا تو جائز ہے- لیکن رومن انگلش میں لکھنے کے بجائے عربی میں ہی لکھنا چاہیے- حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاویٰ نعیمیہ میں تحریر فرماتے ہیں ، کہ جس طرح اس(قرآن) پاک کی عبارت بدلنا جائز نہیں ، اور وہ قرآن نہ ہوگا اسی طرح اس کا رسم الخط بھی بدلنا جائز نہیں، کہ وہ قرآن کی تحریر نہ ہوگی، عربی کو انگریزی میں لکھنے کی صورت میں سین ,صاد اور ثاء میں اسی طرح ق اور ک میں، ذ، ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا مثلا ظاہر کے معنی ہیں ظاہر، اور زاہر کے معنی ہیں چمکدار، یاتروتازہ اگر ہندی یاانگریزی میں میں نے zahir لکھا تو کیسے معلوم ہو گا کہ ظاہر ہے یا زاہر اسی طرح تاہر اور طاہر۔ دوم قدیر اور قادر اور دونوں انگریزی میں ایسے لکھے جاتے ہیں Qadirبتائیے قادر اور قدیر سامع اور سمیع عالم اور علیم میں کس طرح فرق رہے گا غرضیکہ اوصاف الفاظ تو درکنار خود حروف ہی منقلب ہوجائیں گے اور معنی ہی ختم ۔ فتاویٰ نعیمیہ فتویٰ نمبر52 صفحہ82تا83 مطبوعہ گجرات واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.