مردے کو لے جاتے وقت منزل لینا کہاں سے ثابت ہے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے ذوی الاحتشام کی بارگاہ میں عریضہ ہے کہ مردے کو لے جاتے وقت منزل کیوں لیتے ہیں کیا یہ کسی حدیث یا بزرگان دین سے ثابت ہے؟ مکمل تسلی بخش جواب مرحمت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی ۔
سائل : محمد ارشد امبیڈ کر نگر یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بتوفیق الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں میت کو قبرستان لے جاتے وقت منزل دینا (یعنی ٹھہرنا) مکروہ ہےجیسا کہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے جنازہ اٹھانے کے بعد قبرستان تک پہونچانے کے لئے بیچ میں ٹھہرنا مکروہ ہے ۔
(فتاوی عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ ۱٦٢ میں ہے )
یکرہ منزل المیت ملخصاً ۔
(بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول کتاب الجنائز صفحہ ۲۷۷ )
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبــــــــہ :حضرت علامہ منظور عالم قادری
دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی