منقبت اعلی حضرت رضی اللہ عنہ از محمد فیض العارفین نوری علیمی شراوستی
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
حق گوئی کی آواز رضا
بموقع یوم ولادت اعلی حضرت رضی اللہ عنہ
نازشِ اہلِ سنن دین کے دم ساز رضا
نرغۂ کفر میں حق گوئی کی آواز رضا
بالا دستی انھیں حاصل ہے علوم دیں پر
علم دنیا کے فضاؤں کے بھی شہباز رضا
کام صدیوں کا کیا عرصۂ معدودہ میں
نصرت حق سے ہے یہ آپ کا اعجاز رضا
معجزات شہ بطحی میں ہو تم بھی داخل
بخشا ہے عشق نے کیسا تمھیں اعزاز رضا
نادرِ دہر ہے در فقہِ امامِ اعظم
آپ کی خدمت و تحقیق و تگ و تاز رضا
جیشِ امت کو قراوُل ہے تری راہ بری
پھرنہ کیوں اہل سنن تجھ پہ کریں نازرضا
کیوں نہ انگشت بدنداں نظر آئے دنیا
سینۂ علم سے باہر جو کیے راز رضا!
حیطۂ فکر میں ہو تیرا احاطہ ، ہے محال
حدِ گردوں سے ہے اونچی تری پرواز رضا
نظم و تحریر ہو یا نثر و زباں دانی ہو
سب میں حاصل ہے تمھیں رتبۂ ممتاز رضا
ایک نوری ہی نہیں اہل زمانہ بھی نہیں
عالم قدس بھی ہے تیرا نوا ساز رضا
========================
از: محمد فیض العارفین نوری علیمی شراوستی
١٠/ شوال المکرم ١٤٤٢ ہجری
٢٣/ مئی ٢٠٢١ عیسوی اتوار