Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1172 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 13.4K Views

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

فیشن پرستی اور مغربی تہذیب نے ہمارے کردار کے ساتھ ہماری رفتار و گفتار تک کو ملیا میٹ کردیا ۔ آج کال موبائل پر رابطہ کے وقت پہلا لفظ جو سننے کو ملتا ہے وہ ہیلو (Hello) ہے ۔ پتہ نہیں یہ ہیلو انگریزی ہوم (گھر) سے آیا ہے یا پھر ہیل ( جہنم , Hell) سے ٹپک پڑا ہے۔ اسلامی طریقہ یہ ہے کہ موبائل پر ہیلو کہنے کے بجائے ” السلام علیکم” کہا جائے ۔ موبائل پر سلام سے پہلے ہیلو کرنا اسلامی شعار کے خلاف ہے۔ انگریزی میں ہیلو کا لفظ کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے بولا جاتا ہے ۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کسی کو بلانے کے لیے کہتے ہیں۔ بھائی صاحب سنیے ! ہیلو ، ہیلو یعنی ادھر دیکھیے اور میری طرف توجہ دیجیے۔ اگر موبائل پر بولنے کا مقصد یہی ہے تو اس لفظ کے بجائے “السلام علیکم ” کہنا زیادہ بہتر ہے ۔ کیوں کہ السلام علیکم کہنے سے اسلامی شعار پر عمل بھی ہو جاتا ہے اور مخاطب کی توجہ اپنی جانب مبذول بھی ہو جاتی ہے ۔ لہذا موبائل پر ہیلو ، ہیلو نہ کہیں ، کیوں کہ یہ انگریزوں کا طریقہ ہے ۔ صحیح اسلامی طریقہ ” السلام علیکم ” ہے ۔ یہی طریقہ اپنائیں۔ اسی طرح گڈ مارننگ (Good morning) اور گڈ نائٹ (Good night) کہنے کے بجائے ہمیشہ” السلام علیکم ” ہی بولیں ۔ السلام علیکم میں جو جامعیت اور دینی واخروی فائدہ ہے ، وہ گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ بولنے میں نہیں ہے ۔ عصری تعلیم یافتہ مسلم طبقہ جو اپنے آپ کو سیکولر اور مارڈن خیال کرتا ہے یہ لوگ موبائل پر بات کرتے ہوئے آخر میں کہتے ہیں اوکے (Ok) تھینکس (Thanks) مسلمانوں کو اس قسم کے الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مذہب اسلام انگریزی یا کسی دوسری زبان بولنے سے منع نہیں کرتا ۔ اس قسم کے الفاظ بولنے سے اس لئے گریز اور پرہیز کرنا چاہیے صرف ان الفاظ کا تعلق انگریزی زبان سے زیادہ انگریزی تہذیب اور مغربی تمدن سے ہے۔ حدیث پاک: من تشبه بقوم فهو منهم: سے اغیار کی زبان نہیں ، بلکہ اغیارکے تہذیب و تمدن اور ان کے طور طریقے مراد ہیں۔ ماخوذ : از موبائل فون کے ضروری مسائل / علامہ طفیل احمد مصباحی

Kutubahu & Verified by:

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟
فیشن پرستی اور مغربی تہذیب نے ہمارے کردار کے ساتھ ہماری رفتار و گفتار تک کو ملیا میٹ کردیا ۔ آج کال موبائل پر رابطہ کے وقت پہلا لفظ جو سننے کو ملتا ہے وہ ہیلو (Hello) ہے ۔ پتہ نہیں یہ ہیلو انگریزی ہوم (گھر) سے آیا ہے یا پھر ہیل ( جہنم , Hell) سے ٹپک پڑا ہے۔ اسلامی طریقہ یہ ہے کہ موبائل پر ہیلو کہنے کے بجائے " السلام علیکم" کہا جائے ۔ موبائل پر سلام سے پہلے ہیلو کرنا اسلامی شعار کے خلاف ہے۔ انگریزی میں ہیلو کا لفظ کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے بولا جاتا ہے ۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کسی کو بلانے کے لیے کہتے ہیں۔ بھائی صاحب سنیے ! ہیلو ، ہیلو یعنی ادھر دیکھیے اور میری طرف توجہ دیجیے۔ اگر موبائل پر بولنے کا مقصد یہی ہے تو اس لفظ کے بجائے "السلام علیکم " کہنا زیادہ بہتر ہے ۔ کیوں کہ السلام علیکم کہنے سے اسلامی شعار پر عمل بھی ہو جاتا ہے اور مخاطب کی توجہ اپنی جانب مبذول بھی ہو جاتی ہے ۔ لہذا موبائل پر ہیلو ، ہیلو نہ کہیں ، کیوں کہ یہ انگریزوں کا طریقہ ہے ۔ صحیح اسلامی طریقہ " السلام علیکم " ہے ۔ یہی طریقہ اپنائیں۔ اسی طرح گڈ مارننگ (Good morning) اور گڈ نائٹ (Good night) کہنے کے بجائے ہمیشہ" السلام علیکم " ہی بولیں ۔ السلام علیکم میں جو جامعیت اور دینی واخروی فائدہ ہے ، وہ گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ بولنے میں نہیں ہے ۔ عصری تعلیم یافتہ مسلم طبقہ جو اپنے آپ کو سیکولر اور مارڈن خیال کرتا ہے یہ لوگ موبائل پر بات کرتے ہوئے آخر میں کہتے ہیں اوکے (Ok) تھینکس (Thanks) مسلمانوں کو اس قسم کے الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مذہب اسلام انگریزی یا کسی دوسری زبان بولنے سے منع نہیں کرتا ۔ اس قسم کے الفاظ بولنے سے اس لئے گریز اور پرہیز کرنا چاہیے صرف ان الفاظ کا تعلق انگریزی زبان سے زیادہ انگریزی تہذیب اور مغربی تمدن سے ہے۔ حدیث پاک: من تشبه بقوم فهو منهم: سے اغیار کی زبان نہیں ، بلکہ اغیارکے تہذیب و تمدن اور ان کے طور طریقے مراد ہیں۔ ماخوذ : از موبائل فون کے ضروری مسائل / علامہ طفیل احمد مصباحی

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...