Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

میت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں

میت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں
Reference 1997 September 18, 2025 5,201 views
اصل سوالمیت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں

میت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں

ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب میت کو غسل دیتے وقت میت کے پاؤں جنوب کی طرف کریں یا شمال کی طرف یا جس طرف آسانی ہو اسی طرف کر سکتے ہیں کیونکہ اصح قول کے مطابق اس بارے میں کوئی خاص قید نہیں لگائی ہے کہ کس طرف کرنے ہیں- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ میت کو نہلانے کے لئے جو تختے پر لٹائیں تو شرقاََ غرباً لٹائیں کہ پاؤں قبلہ کو ہوں یا جنوباً شمالاً کہ داہنی کروٹ قبلہ کو ہو؟ تو آپ نے جواباً تحریر فرمایا، کہ سب طرح درست ہے، مذہبِ اصح میں اس باب میں کوئی تعیین و قید نہیں، جو صورت میسر ہو اُس پر عمل کریں- (فتاویٰ رضویہ جلد9، صفحہ91- رضا فاؤنڈیشن لاہور)

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.