Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

وضو کے بعد منہ کو کپڑے سے صاف کرنا

وضو کے بعد منہ کو کپڑے سے صاف کرنا
Reference 1965 September 18, 2025 11,491 views
اصل سوالوضو کے بعد منہ کو کپڑے سے صاف کرنا

وضو کے بعد منہ کو کپڑے سے صاف کرنا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ وضو کے بعد منہ کو کپڑے سے صاف کرنے کی وجہ سے ثواب میں کمی آجائے گی ؟ سائل حافظ رضوان لاہور الجواب بعون الملک الوھاب مذکورہ صورت میں وضو کے بعد چہرے کو کپڑے وغیرہ سے صاف کرنے سے ثواب میں کمی نہیں آتی ہاں بہتر یہ ہے کہ صاف کرتے وقت کچھ تری باقی رہے تو اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے . اس مسئلہ کے متعلق حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ ثواب عطا فرمائے گا وضو کا ثواب جاتا رہنا محض غلط ہے۔ ہاں بہتر ہے کہ بے ضرورت نہ پُونچھے، امراء و متکبرین کی طرح اُس کی عادت نہ ڈالے اور پُونچھے تو بے ضرورت بالکل خشک نہ کر لے قدرے نم باقی رہنے دے، حدیث میں آیا ہے کہ یہ پانی روزِ قیامت نیکیوں کے پلّے میں رکھا جائے گا(اسے ترمذی نے درمیانی طبقہ کے تابعی حضرت ابنِ شھاب زہری سے روایت کیا اور بزرگ طبقہ اور افضل درجہ کے تابعی حضرت سعید بن مسیّب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے تعلیقاً بیان کیا- (بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد1،صفحہ313- رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ کتبہ :ابو الخیر محمد تنویر عطاری مدنی

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.