Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟

ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟
Reference 780 September 18, 2025 5,794 views
اصل سوالڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟

ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟

سوال :علماے کرام اس مسئلہ کے متعلق کیا فرماتے ہیں کہ ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے ۔ بسم الله الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب: مریض کے لیے تیمم جائز ہونے کے لیے تین صورتیں ہیں ، ان میں سے ایک کا ہونا ضروری ہے ۔ یا تو ظاہر واضح روشن علامت ہو، یا صحیح تجربہ ہو کہ جب جب پانی استعمال کرتا ہے تو مرض بڑھ جاتا ہے یا ماہر مسلمان غیر فاسق ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا ہو تو ان صورتوں میں تیمم کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: ” ولو کان یجدالماء الا انہ مریض یخاف ان استعمل الماء اشتد مرضہ او ابطاء برؤہ تیمم ۔ ویعرف ذلک الخوف اما بغلبۃ الظن عن امارۃ او تجربۃ او اخبارطبیب حاذق مسلم غیر ظاھر فسق کذا فی شرح منیۃ المصلی لابراھیم الحلبی” اھ ملتقطا ۔  (الفتاوی الھندیہ : ج: 1، ص: 28، کتاب: الطھارۃ، باب: الرابع فی التیمم فصل الاول : منھا عدم القدرۃ علی الماء ) واللہ تعالیٰ اعلم ۔     عبدالقادر المصباحی الجامعی کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ مقام مہیپت گنج، ضلع گونڈہ، یو، پی، انڈیا         ١٩ ربيع الآخر ١٤٤٣ھ

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.