01
The questionSawaal
اصل سوالکیا ایک مسجد کا بچا ہوا سامان دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں؟
02
The responseAl-Jawab
کیا ایک مسجد کا بچا ہوا سامان دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کریم ایک مسجد کا بچا ہوا سمان مثلاً کوئی کھڑکی دروازہ اب اس میں ضرورت نہیں ہے تو کس محلے کی تعمیر نو کردہ مسجد میں لگائے سکتے ہیں ؟ قران و خدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے آپکا خیر اندیش محمد ظہیر خان پراواہ بالا کوٹ پونچھ الجواب بعون الهادى الى الحق والصواب:- ایک مسجد کا بچا ہوا سامان دوسری مسجد میں لگانا جائز نہیں اگر چہ پہلی مسجد کو اب اسکی ضرورت نہ ہو البتہ بچے ہوئے سامان کو بیچ کر وہ قیمت اسی مسجد کے کسی کام میں لگا سکتے ہیں لیکن صورت مسؤلہ میں جس طرح کے بچے ہوئے سامان کا ذکر کیا گیا ہے مثلا کھڑکی، دروازہ تو اسے بیچ کر جو قیمت ملے گی وہ صرف مسجد کی تعمیر ہی میں خرچ کرسکتے ہیں دوسرے کسی کام میں خرچ نہیں کرسکتے اگر اس وقت مسجد کو تعمیر کی ضرورت نہ ہو تو پھر وہ قیمت کسی دیندار متولی کے پاس اسی مسجد کی تعمیر کے لیے بطور امانت رکھی جائے- مسجد کے بچے ہوئے سامان کو دوسری جگہ بیچنے سے بہتر ہے کہ اگر کسی مسجد کو اسکی ضرورت ہو تو اسی کو بیچ دیا جائے کیونکہ اسطرح ادب بھی ملحوظ رہے گا . فتاوی رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے ” ان انقاض کا دوسری مسجد میں دیدینا حرام ہے کسی کی اجازت سے نہیں دے سکتے-ہاں جب کہ یہ مسجد ان سے مستغنی ہے تو بیع کئے جائیں اور دوسری مسجد کے ہاتھ بیع کرنا اولی ہے کہ بدستور معظم رہیں گے وہ قیمت اسی مسجد کی تعمیر میں صرف ہو اور اس وقت تعمیر کی حاجت نہ ہو تو متولی امین متدین کے پاس اسی مسجد کی حاجت تعمیر کے لئے امانت رہے اور کام میں صرف کرنا ہرگز جائز نہیں”(ج ۶ ص ۴۸۶) نیز اسی میں ہے “فرش جو خراب ہوجائے کہ مسجد کے کام کا نہ رہے اگر مسجد ہی کے مال سے تھا تو متولی بیچ کر مسجد کے جس کام میں چاہے لگادے اور مسجد کی لکڑیاں یعنی چوکھٹ کواڑ کڑی تختہ یہ بیچ کر خاص عمارت مسجد کے کام میں صرف ہو،لوٹے رسی،چراغ بتی،فرش چٹائی کے کام میں نہیں لگاسکتے،ملتقطا”( ج ۶ ص ۴۳۰ تا ۴۳۱) والله سبحانہ وتعالی أعلم کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دار العلوم نظامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر الجواب صحيح محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.