Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1745 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 10.9K Views

کیا نبیﷺ کا علم بدلنا ممکن ہے؟ از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

کیا نبیﷺ کا علم بدلنا ممکن ہے؟ از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

کیا نبیﷺ کا علم بدلنا ممکن ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں : زید کہتا ہے کہ حضور سرکار دو عالم ﷺ کا علم ممکن التغیر ہے ترجمہ اس کا بیان کرتا ہے اور اس پر اس کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب چاہے ان کا علم بدل دے کیوں کہ ممکن التغیر ہے اس پر بکر کہتا ہے کہ یہ کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ سرکار کا علم بد ل دے جب اللہ تعالیٰ نے اولین و آخرین کا علم بخش دیا تو بدل دے۔ علماے کرام سے گزارش ہے کہ ایسے شخص کو کیا کہا جائے؟ ممکن التغیر کے معنی بھی تحریر فرمائیں ۔ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ نبی کریم ﷺکا علم ممکن ہے، اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ہے ۔لیکن قبل تبلیغ نبیﷺ کے علم میں کسی قسم کا تغیر ممکن نہیں حتی کہ نسیان اور بھول بھی ممکن نہیں ورنہ سارا نظام اسلام درہم برہم ہو جائے اور قرآن مجید کی ایک بھی آیت قابل اعتماد نہ رہے۔ البتہ بعد تبلیغ نسیان ممکن ہے اس معنی کر ممکن التغیر ہے مگر اس سے یہ مطلب نکالنا کہ اللہ جب چاہے حضور کا علم بدل دے یعنی علم سے حضور کا سینہ صاف کردے اور معاذ اللہ حضورﷺ جاہل ہو جائیں یہ بالکل باطل ہے اور کھلی ہوئی گم راہی ہے اس معنی کر زید کا قول باطل ہے بکر اسی کا انکار کرتا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ حضور کا علم سلب کردے اورمعاذ اللہ جاہل ہو جائیں ۔ لہٰذا بکر کا قول صحیح ہے اور زید کا قول باطل ہے۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ: عبد العزیز عفی عنہ

Kutubahu & Verified by:

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...