Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

یا محمد کہنے کا حکم از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

یا محمد کہنے کا حکم از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ
Reference 1744 September 18, 2025 10,804 views
اصل سوالیا محمد کہنے کا حکم از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

یا محمد کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ میں کہ: نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم پر درود شریف بصیغہ خطاب ان الفاظ سے پڑھنا چاہیے ، صلی اللہ علیک یا محمد، یا صلی اللہ علیک یا رسول اللہ پڑھے ؟ بینوا توجروا۔ الجوابـــــــــــــــــــ اشرف انبیا سردار رسل جناب محمد رسول اللہ ﷺ کے مراتب علیا کا شریعت مطہرہ نے بتمامہ و کمالہ لحاظ رکھا ہے۔ اس لیے کہ آپ کی تعظیم و توقیر ایمان کی جان اور اسلام کی روح ہے۔ اس واسطے ہر موقع پر ادب کے پہلو کو ترجیح دی اور ہر امر میں تمام مخلوق پر حضور کی فوقیت اور امتیاز کو باقی رکھا، چناں چہ خطا ب کے موقع پر بھی آپ کے امتیاز کو باقی رکھا کہ جس طرح آپس میں ایک دوسرے کا نام لے کر پکار سکتے ہیں حضور ﷺ کو اس طرح پکارنا جائز نہیں بلکہ آپ کے وصف خاص کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔ قرآن مجید کا ارشاد ہے : لَا تَجْعَلُوْا دُعَآئَ الرَّسُوْلِ بَیْنَکُمْ کَدُعَآئِ بَعْضِکُمْ بَعْضًا.) ( رسول کو یوں نہ پکارو جیسے آپس میں بعض بعض کو پکارتے ہو۔ تفسیر جلالین شریف میں اسی آیت کی تفسیر میں ہے: بِأنۡ تَقُوۡلُوۡا: یَا مُحَمَّدُ، بَلۡ قُوۡلُوۡا: یَا نَبِیَ اللہِ، یَا رَسُوۡلَ اللہِ فِي لِیۡنٍ وَ تَوَاضُعٍ وَ خَفَضِ صَوۡتٍ ۔ حضور کویوں نہ پکارو یا محمد بلکہ کہو یا نبی اللہ یا رسول اللہ عجز و انکساری کے ساتھ نرم لہجے اور پست آواز سے یعنی حضور کو نام لے کر نہ پکاروبلکہ کمال ادب سے آپ کے اوصاف کے ساتھ یاد کرو یا نبی اللہ یا رسول اللہ کہو، تاکہ پورا امتیاز باقی رہے ، صلی اللہ علیک یا محمد میں اگرچہ درود شریف کی وجہ سے امتیاز ہے لیکن حضور کے نام کے ساتھ ندا ہے جس کی ممانعت آیت و تفسیر سے ظاہر ہوچکی ۔ لہذا درود شریف بصیغۂ خطاب میں صلی اللہ علیک یا رسول اللہ پڑھنا چاہیے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ – عبد العزیز عفی عنہ

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.