01
The questionSawaal
اصل سوالاسلامی مہینے کے نام کیا ہیں اور حرمت والے مہینے کتنے اور کون کون سےہیں؟
02
The responseAl-Jawab
اسلامی مہینے کے نام کیا ہیں اور حرمت والے مہینے کتنے اور کون کون سےہیں؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. کیا فر ماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ اسلامی مہینے کے نام کیا ہیں اور حرمت والے مہینے کتنے اور کون کون سےہیں؟ (سائل قاری سلطان ضلع چنیوٹ پاکستان) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوہاب ارشاد باری تعالیٰ ہے” اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌُ حُرُمٌ ۚ ترجمہ: بیشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہےاللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں: (سورۃ توبہ آیت36) ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تعالیٰ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ، زمانہ گھوم پھر کر اسی حالت پر آگیا جیسے اس دن تھا جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین پیدا کیئے تھے ۔ سال بارہ مہینوں کا ہوتا ہے ، چار مہینے اس میں سے حرمت کے ہیں ۔ تین تو پے درپے(1)ذی قعدہ (2)ذی الحجہ(3)اور محرم، اور (4)رجب مضر جو جمادی الاخریٰ اور شعبان کے بیچ میں پڑتا ہے” بینی(صحیح بخاری کتاب اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی حدیث نمبر3197)اسلامی مہینوں کے نام
(1)محرم الحرام (2)صفر المظفر (3)ربیع الاول (4)ربیع الثانی (5)جمادی الاول (6)جمادی الثانی (7)رجب المرجب (8)شعبان المعظم (9)رمضان المبارک (10)شوال المکرم (11)ذوالقعدۃ الحرام (12)ذوالحجۃ الحرام: حرمت والے مہینے چارہیں (1)رجب المرجب (2)ذالقعدۃ الحرام (3)ذوالحجۃ الحرام (4)محرم الحرام واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.