Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

الٹا کپڑا پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟ / نماز کے مکروہات

الٹا کپڑا پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟ / نماز کے مکروہات
Reference 883 September 18, 2025 7,560 views
اصل سوالالٹا کپڑا پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟ / نماز کے مکروہات

الٹا کپڑا پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟ / نماز کے مکروہات

سوال : کپڑے کو الٹا کرنے سے کیا مراد ہے نیز الٹے کپڑے میں نماز ہوگی یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــ کپڑے کو الٹا کرنے سے مراد یہ ہے کہ پہننے کے کپڑے کو اس طور پر الٹ کر پہنا جائے کہ لوگ دیکھیں تو برا سمجھیں، ہنسیں ۔ اور اس طور پر کپڑا پہن کر دوسروں کے سامنے جانے کو طبیعت نہ چاہے ۔ اور بڑوں کے دربار میں وہ بے ادبی سمجھا جائے تو اس طور پر کپڑا پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔ ایک دوسری صورت یہ ہے کہ کپڑا اس طور پر موڑے جو عادت کے خلاف ہو کہ اس طور پر کسی باوقار بارگاہ میں جانا معیوب ہو یہی کف ثوب کہلاتا ہے۔ اور ایسے انداز میں نماز کے لئے احکم الحاکمین کی بارگاہ میں جانا مکروہ تحریمی ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.