Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی

بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی
Reference 1493 September 18, 2025 9,905 views
اصل سوالبغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی

بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟

سوال : کیا سحری کے بغیر نفلی روزہ رکھ سکتے ہیں؟ سائل : محمد مشتاق خان بلڈر عائشہ نگر مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب سحری کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سحری کھانے کا حکم دیا اور اس کے فضائل وبرکات بھی بیان فرمائے۔ حدیث مبارکہ: تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ بخاری، الصحیح، 2 : 678، رقم : 1823، دار ابن کثیر الیمامة بیروت مسلم، الصحیح، 2 : 770، رقم : 1096، دار احیاء التراث العربی بیروت نیز فرمایا: فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْكِتَابِ أَكْلَةُ السَّحَرِ. ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں فرق صرف سحری کھانے کا ہے۔ مسلم، الصحیح، 2: 770، رقم: 1096 احمد بن حنبل، 4: 197، رقم: 708 درج بالا احادیث سے ظاہرتا ہے کہ سحری کرنا عبادت اور باعثِ برکت و ثواب ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص سحری کے وقت بیدار نہیں ہوسکا یا با امرِ مجبوری سحری کا اہتمام نہیں کر سکا تو سحری کھائے بغیر بھی روزہ رکھ سکتا ہے۔ سحری کھائے بغیر روزہ درست ہوگا، مگر سحری کی برکت اور اجر و ثواب سے محرومی رہے گی۔ اس لیے جان بوجھ کر سحری ترک کرنا اہل کتاب کی مشابہت ہونے کے سبب جائز نہیں ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبـــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.