Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

داڑھی منڈانا گناہ صغیرہ مگراس پر اصرار گناہ کبیرہ

داڑھی منڈانا گناہ صغیرہ مگراس پر اصرار گناہ کبیرہ
Reference 30 September 18, 2025 13,754 views
اصل سوالداڑھی منڈانا گناہ صغیرہ مگراس پر اصرار گناہ کبیرہ

داڑھی منڈانا گناہ صغیرہ مگراس پر اصرار گناہ کبیرہ ہے ۔

صورت مسئولہ: داڑھی رکھنے یانہ رکھنے پربحث چل رہی تھی ۔ اس پرداڑھی کے متعلق ایک صاحب کا کہنا ہے کہ داڑھی رکھناسنت ہے ۔ لیکن یہ دین کے مسلمات میں سے نہیں ہے ۔ جس نے رکھی اسے ثواب ملے گا،جس نے نہیں رکھی اس پرگناہ نہیں ۔ اس بات پرانہیں قرآن واحادیث صحیحہ سے داڑھی کے واجب ہونے کوثابت کرکے دکھایا گیا ۔ اب صاحب کاکہناہے کہ داڑھی منڈانااگرچہ گناہ ہے لیکن یہ گناہ کبیرہ نہیں ہے ۔ اگرگناہ کبیرہ ہے تو قرآن وحدیث سے ثابت کریں ۔براے کرم رہنمائی فرمائیں ۔ المستفتی:بذریعہ واٹس ایپ حکم شرعی: داڑھی منڈانا گناہ صغیرہ مگراس پر اصرار گناہ کبیرہ داڑھی منڈاناگناہ صغیرہ ہے اوراس پر اصرارگناہ کبیرہ ۔ تین یاتین سے زیادہ بارمنڈاناگناہ پر اصرار ہے ۔ گناہ کبیرہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی ممانعت پراجماع ہو ۔  اور یہ مسئلہ اجماعی نہیں جیساکہ کتب شافعیہ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے ۔ ہاں ہمارے مذہب حنفی میں اس کی حرمت پراتفاق ہےجیساکہ فتح القدیر کی عبارت سےعیاں ہوتاہے۔فی الحال میرے ذہن میں جوبات آئی ،اسے لکھ دیا ۔ جولوگ داڑھی منڈاتے ہیں وہ ایسا نہیں کہ ایک بار منڈا کر چھوڑ دیتے ہیں بلکہ وہ اس کی عادت بنالیتے ہیں اوریہ گناہ کبیرہ ہے ۔ لاصغیرۃ مع الاصرار ۔ داڑھی کی شرعی مقدار کم سے کم ایک مشت ہے ۔ جو داڑھی ایک مشت سے کم رکھے وہ گناہ گار ہے ۔ ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والا فاسق معلن ہے ۔ لہذا خصخصی داڑھی رکھنے سے بچنا چاہیے کہ بار بار اس پر اصرار کرنا گناہ کبیرہ ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ مزید مطا لعہ کریں ۔۔۔

حائضہ عورت کاقصیدہ بردہ شریف وغیرہ پڑھنا ۔

ذاتی زمین خریدنے کے لیے مدرسے کاپیسہ استعمال کرنا

Written by > Allama Mufti Nizamuddin Misbahi . Principal Jamia Ashrafia Mubarakpur . Utter paradesh India.  

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.