Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک
Reference 601 September 18, 2025 4,753 views
اصل سوالرستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

عشق نبی کے جام پلاتے ہیں غوث پاک دیوانہ مصطفی کا بناتے ہیں غوث پاک

رائی کے مثل دیکھ کے سارے جہان کو

رب کی عطا سے غیب بتاتے ہیں غوث پاک

حاصل ہے مصطفٰی کے خزانوں کا اختیار سب پہ نبی کا فیض لٹاتے ہیں غوث پاک

شان ولایت ایسی ، کہ ڈوبی ہوئی برات بارہ برس کے بعد تِراتے ہیں غوث پاک

ٹھوکر لگا کے بولے کہ اُٹھ میرے حکم سے مُردے کو اِس طرح سے جِلاتے ہیں غوث پاک

کھاتے ہیں مرغ ، اور اُنہی ہڈیوں سے پھر دست کرم سے مرغ بناتے ہیں غوث پاک

دعوت تھی ایک وقت میں ستّر مقام پر اک ساتھ ہر مقام پہ جاتے ہیں غوث پاک

مرہم مسرتوں کا ہے اُس دستِ پاک میں داغِ غـم حیات مٹاتـے ہیــں غـوث پاک

روشن ہے اُن کی یاد سے جِس دل کی انجمن اُس کو ہر اِک بلا سے بچاتے ہیں غوث پاک

بہکا سکے گا کوئی نہ اُن کے مرید کو رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

جو اُن کے در پہ آگیا ، خالی نہیں گیا ابدال چور کو بھی بناتے ہیں غوث پاک

یا غوث کہہ کے جِس نے بھی آواز دی اُنہیں اُس کی مدد کے واسطے آتے ہیں غوث پاک

پھنستی ہے بحرِ غم میں جہاں زندگی کی ناؤ اُس کو فریدی پار لگاتے ہیں غوث پاک

از : مولانا سلمان رضا فریدی مصباحی مسقط 

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.