01
The questionSawaal
اصل سوالرضاعی بھانجی سے نکاح حرام ہے از مفتی صدام حسین فیضی
02
The responseAl-Jawab
رضاعی بھانجی سے نکاح حرام ہے
ایک مسئلہ کا جواب دیجئے زید نے اپنی نانی کا دودھ پیا ہے اور اسکی نانی کی بیٹی کی بیٹی یعنی خالہ کی لڑکی سے اس کی شادی لگی ہوئی ہے اس پر کافی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں زید کا اسکی خالہ کی لڑکی سے نکاح کرنا درست نہیں ہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ایسی حالت میں واقعی زید کا نکاح اسکی خالہ کی لڑکی سے نہیں ہوسکتا ؟ اور اگر نکاح ہو سکتا ہے تو لوگوں کا یہ کہنا کہ نکاح نہیں ہوسکتا کیسا ہے ۔ سائل : نظام الحق عاشق منظری منڈیرہ یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب لوگوں کی بات درست ہے واقعۃ صورت مستفسرہ میں زید کی شادی اس کے خالہ کی لڑکی سے نہیں ہوسکتی کہ وہ زید کی رضاعی بھانجی اور زید اس کا رضاعی ماموں ہے اور رضاعی بھانجی سے نکاح ایسے ہی حرام ہے جیسے حقیقی بھانجی سے ۔ صحیح البخاری میں ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے : ” قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّضَاعَةُ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الوِلاَدَةُ “ اھ ( ج2ص764 کتاب النکاح باب و أمهاتكم اللاتى أرضعنكم ويحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب ) یعنی رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں ۔ جوہر نیرہ میں ہے: “ کذلک بنات اختہ من الرضاعۃ لقول رسول ﷲ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم یحرم من الرضاع مایحرم من النسب “ اھ ( ج ٢ ص ١١٠ کتاب النکاح ) یعنی حقیقی ہی کی طرح رضاعی بہن کی بیٹیاں بھی حرام ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے جو نسب سے حرام ہے وہ دودھ سے بھی حرام ہے۔ درمختار مع ردالمحتار میں ہے: ” حرم علی المتزوج ذکرا اوانثی اصلہ وفروعہ واختہ وبنتھا والکل رضاعا ” اھ ملخصا ( ج ٤ ص ١٠٠ – ١٠١ کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ) یعنی مرد وعورت پر اس کے اصول و فروع بہن اور بھانجی حرام ہیں اور یہ سب دودھ کے رشتے سے بھی حرام ہیں۔ تبیین الحقائق میں ہے: ” یحرم علیہ جمیع من تقدم ذکرہ من الرضاع وھن امہ واختہ وبنات اخوتہ ” اھ ( ج ٢ ص ٤٦٣ کتاب النکاح ) یعنی جتنی عورتیں مذکورہوئیں سب دودھ کے رشتہ سے بھی حرام ہیں رضاعی ماں ، بہن اور رضاعی بہن کی بیٹیاں۔ اعلی حضرت عظیم البرکت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں :” رضاعی بھائی بہن کی بیٹیاں، بھانجی، بھتیجی نسبی کی طرح حرام قطعی ہیں ” اھ ( فتاوی رضویہ مترجم ج ١١ ص ٤٩٨ کتاب النکاح ، باب المحرمات ، رسالہ الجلی الحسن فی حرمۃ ولد اخی اللبن ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبــــــــہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ١٣ جمادی الاخری ١٤٤٣ھ مطابق ١٧ جنوری ٢٠٢٢ء
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.