01
The questionSawaal
اصل سواللاوڈ اسپیکر سے آیتِ سجدہ سننے پر سجدہ تلاوت کا حکم
02
The responseAl-Jawab
لاوڈ اسپیکر سے آیتِ سجدہ سننے پر سجدہ تلاوت کا حکم
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کی جو حفاظ کرام ماٸک سے تراویح پڑھاتے ہیں قرآن شریف میں سجدہ تلاوت آتا ہے اس کی آواز گھروں تک جاتی ہے تو ایسی صورت میں جو شخص بھی مائک کے ذریعے سجدہ والی آیت سن لے تو کیا اس کے اوپر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ؟ محمد ساحل انصاری بنارس الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ کوئی شخص اگر نماز میں سجدہ تلاوت پڑھے اور اس کو ایسا شخص سنے جو نماز میں نہ ہو تو اس سننے والے پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوتا ہے۔فتاوی عالم گیری میں ہے: “وَلَوْ سَمِعَهَا مِنْ الْإِمَامِ أَجْنَبِيٌّ لَيْسَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ وَلَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ لَزِمَهُ السُّجُودُ، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ.” اور لاوڈ اسپیکر سے آیتِ سجدہ سننے سے بھی احتیاطاً سجدہ تلاوت کا حکم دیا جائے گا۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ١٩/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//٢٣/جنوری ٢٠٢٢ء
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.