Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

مقتدی کی ثنا مکمل نہیں ہوئ کہ امام نے قرات شروع کر دی تو کیا کرے

مقتدی کی ثنا مکمل نہیں ہوئ کہ امام نے قرات شروع کر دی تو کیا کرے
Reference 85 September 18, 2025 11,174 views
اصل سوالمقتدی کی ثنا مکمل نہیں ہوئ کہ امام نے قرات شروع کر دی تو کیا کرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقتدی کی ثنا مکمل نہیں ہوئ کہ امام نے قرات شروع کر دی تو کیا کرے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ مقتدی نماز میں ثنا پڑھ رہا تھا ,ابھی مکمل بھی نہیں کر پایا تھا کہ امام صاحب نے قرأت شروع کردی تو اب مقتدی کے لئے کیا حکم ہے وہ ثنا مکمل کرے یا وہیں ترک کرکے قرأت سماعت کرے ۔ حکم شرع سے آگاہ فرمائیں المستفتی: محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب: اگر مقتدی ثنا پڑھ رہا تھا اور ابھی مکمل نہ کرپایا تھا کہ امام نے بالجہر قرأت شروع کر دی تو مقتدی خاموش ہو جائے اور تلاوت بغور سماعت کرے اس کے لئے یہی حکم ہے ۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے واذا قری القرآن فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم تر حمون(الاعراف /204) یعنی جب قرآن پڑھا جائے تو کان لگاکر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو ۔ حضور فقیہ ملت رحمۃ اللہ علیہ اس کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :”اگر امام نے قرات شروع کر دی اور مقتدی ثنا مکمل نہ کرسکا تھا تو چھوڑ دے ” (فتاوی فیض الرسول ج:1,ص:346) واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی

کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم رضوی

گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا

 

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.