Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

پرانے عمامے جو استعمال کے قابل نہ ہوں ان کو کیا کیا جاے

پرانے عمامے جو استعمال کے قابل نہ ہوں ان کو کیا کیا جاے
Reference 10 September 18, 2025 8,348 views
اصل سوالپرانے عمامے جو استعمال کے قابل نہ ہوں ان کو کیا کیا جاے

السلام علیکم و رحمۃاللہ

پرانے عمامہ جو استعمال کے قابل نہ ہوں ان کو کیا کیا جاے

کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل میں کہ زید کے پاس کچھ عمامہ ہیں جو پرانے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں اب استعمال نہیں کرنا چاہتا ہے تو اب ان عماموں کو کیا کرے. جواب عنایت فرما کر کرم فرمائیں. م جہانگیر ص: المستفتی :جہانگیر علیمی دھولیہ مہاراشٹر

الجواب : زید اپنے پرانے عماموں کو اگر استعمال نہیں کرنا چاہتا تو کسی محتاج کو دےدے جو استعمال کرے یا جو چاہے کرے’ ۔ بس یہ خیال رہے کہ عمامہ آلہء ادائے سنت ہے اس لیے اس کا احترام رہے ۔    صدر الشریعہ بدر الطریقہ مصنف بہار شریعت علیہ الرحمة والرضوان مسواک کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں ۔ :مسواک جب قابلِ استعمال نہ رہے تو اسے دفن کر دیں یا کسی جگہ اِحْتِیاط سے رکھ دیں کہ کسی ناپاک جگہ نہ گرے کہ ایک تو وہ آلۂ ادائے سنت ہے اس کی تعظیم چاہیئے ،(بہار شریعت حصہ دوم) اسی طرح عمامہ کا احترام بھی ملحوظ رہے۔ واللہ تعالی وسبحانہ اعلم۔ کتبہ : محمد نظام الدین قادری : خادم دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.