01
The questionSawaal
اصل سوالکفار اپنے مردوں کی روٹی کرتے ہیں اس میں جانا کیسا ہے ؟
02
The responseAl-Jawab
کفار اپنے مردوں کی روٹی کرتے ہیں اس میں جانا کیسا ہے ؟
سوال : کافر اپنے مذہب کے اعتبار سے اپنے مردوں کی روٹی کرتا ہے اور اس میں مسلمانوں کو بھی کھانا کھلا رہا ہے تو اس میں مسلمانوں کو اس کے یہاں کھانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جبکہ کھانا وغیرہ سب مسلم کے برتن میں مسلم باورچی نے بنایا ہو؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ کفار کی دعوت میں شرکت کرنا شرعاً ممنوع اور عرفا نہایت قبیح ہے. حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ” مسلمان کو مطلقاً کافروں سے اجتناب چاہیے نہ کہ ان کفار سے اتنا خلط کہ ان کی دعوت میں شرکت ہو جن کے یہاں جانا اور کھانا بھی عرفا نہایت قبیح ہے. فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم صفحہ 148 واللہ تعالی اعلم ۔ کتبـــــــــــہ : مفتی رضی الدین احـــــمد القادری الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.