Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

کیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟

کیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟
Reference 1129 September 18, 2025 7,293 views
اصل سوالکیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟

کیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟

ایک شا دی شدہ عورت شو ہر کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کے بڑے بھائی سے نکاح کر نا چا ہتی ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟ سائل :- محمد ارشاد برکاتی کُشی نگر یو پی الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ قرآنِ مقدس نے ان عورتوں کا بیان فرمایا جن سے نکاح حرام ہے اور پھر ارشاد فرمایا: “وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ ۔” (سورہ نساء: آیت نمبر٢۴) یعنی: ان مذکورہ عورتوں کے سوا جو رہیں وہ تمھیں حلال ہیں۔ اور ان محرمات میں بھائی کی بیوی کا ذکر نہیں ہے ، اس لیےعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد عدتِ وفات گزارنے کے بعد اپنے شوہر کے بڑے بھائی یعنی اپنے جیٹھ کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے، بشرطے کہ رضاعت وغیرہ کوئی وجہِ حرمت نہ پائی جاتی ہو۔ امام اہلِ سنت مجدد دین وملت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: “بعدعدت جیٹھ سے نکاح جائز ہے جب کہ کوئی مانع مثل رضاعت یا مصاہرت یا جمعِ محارم نہ ہو” (فتاوی رضویہ ج۵ ص٢٠٠ ) یوں ہی اگر رضاعت وغیرہ کوئی وجہِ حرمت نہ ہو تو آدمی چچا کے انتقال کے بعد چچی سے ، ماموں کے انتقال کے بعد ممانی سے نکاح کرسکتا ہے۔اسی طرح عورت اپنی خالہ کے انتقال کے بعد خالو سے اور پھوپھی کی انتقال کے بعد پھوپھا سے نکاح کرسکتی ہے ۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ١٢/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//١٦/جنوری ٢٠٢٢ء

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.