01
The questionSawaal
اصل سوالہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا کیسا ہے؟
02
The responseAl-Jawab
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا کیسا ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیافرماتےہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے اور سورہ اخلاص وغیرہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا کیا حکم؟ 🌹سائل محمد ممتاز ضلع وہاڑی🌹 *وعلیکم السلام و رحمت اللہ تعالٰی وبرکاتہ* الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں : سورۂ فاتحہ کی ابتدا میں تسمیہ(بسم اللّٰہ پڑھنا سنت ہے اوراس کےبعد اگر کوئی سورت اول سے پڑھے تو اس پر بسم اللہ کہنا مستحب ہے، اور کچھ آیتیں کہیں سے پڑھے تو اس پر کہنا(یعنی سبم اللہ پڑھنا مستحب نہیں،، اور قیام کے سوا رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم اللہ پڑھناجائزنہیں : *(فتاویٰ رضویہ جلد-3 صفحہ134)* *(فتاویٰ فقیہ ملت جلد1صفحہ102*) صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی تحریر فرماتے ہیں: تعوذ صرف پہلی رکعت میں ہے، اور تسمیہ ہر رکعت کے اول میں مسنون ہے، فاتحہ کے بعد اگر اول سورت شروع کی تو سورت پڑھتے وقت بسم اللہ پڑھنا مستحسن ہے، قراءت خواہ سری ہو یا جہری مگر بسم اللہ بہرحال آہستہ پڑھی جائے: بہار شریعت حصہ3صفحہ524 واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمدعمران عطاری مدنی
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.