Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #84
Verified Hanafi Fiqh
18 September 2025
11.1K Views
کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم
Font Size:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم رضوی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی مکان پر صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھنا چاہے تو کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز ادا کر سکتی ہیں عبارات فقہا کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ المستفتی: محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب ۔ عورتیں جماعت نہیں کر سکتی ہیں ان کے لئے جماعت کی حاضری ناجائز و مکروہ تحریمی ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے “یکرہ امامۃ المرأۃ للنساء فی الصلوات کلھا من الفرائض والنوافل الا فی الصلوۃ الجنازۃ ھکذا فی النھایۃ ” (فتاوی عالمگیری جلد اور مصری ص :80) درمختار میں ہے “یکرہ تحریما جماعۃ النساء ولو فی التراویح” حضور صدرالشریعہ علامہ حکیم امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :”عورتوں کو کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں ۔ دن کی نماز ہو یا رات کی ,جمعہ ہو یا عیدین ,خواہ وہ جوان ہوں یا بڑھیاں ” (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم ص:584) حضور فقیہ ملت علامہ جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :”اگر صرف عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی ناجائز ، اس لئے کہ صرف عورتوں کی جماعت ناجائز و مکروہ تحریمی ہے ” (فتاوی فیض الرسول جلد اول ص: 401) واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم ۔کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی کولکاتا
Kutubahu & Verified by:
<h2>کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم رضوی</h2> کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی مکان پر صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھنا چاہے تو کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز ادا کر سکتی ہیں عبارات فقہا کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ المستفتی: محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب ۔ عورتیں جماعت نہیں کر سکتی ہیں ان کے لئے جماعت کی حاضری ناجائز و مکروہ تحریمی ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے "یکرہ امامۃ المرأۃ للنساء فی الصلوات کلھا من الفرائض والنوافل الا فی الصلوۃ الجنازۃ ھکذا فی النھایۃ " (فتاوی عالمگیری جلد اور مصری ص :80) درمختار میں ہے "یکرہ تحریما جماعۃ النساء ولو فی التراویح" حضور صدرالشریعہ علامہ حکیم امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :"عورتوں کو کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں ۔ دن کی نماز ہو یا رات کی ,جمعہ ہو یا عیدین ,خواہ وہ جوان ہوں یا بڑھیاں " (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم ص:584) حضور فقیہ ملت علامہ جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :"اگر صرف عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی ناجائز ، اس لئے کہ صرف عورتوں کی جماعت ناجائز و مکروہ تحریمی ہے " (فتاوی فیض الرسول جلد اول ص: 401) واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم ۔ <p style="text-align: center;"> <strong>کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی کولکاتا</strong></p>
Related Masail & Fatwas:
Ref #2869
عقیدۂ اہل سنت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...
Ref #2868
اعتراضات مع جوابات
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب عرض ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے گمراہ کن عقائد کی مکمل...