Fatwa #1044
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضور ﷺ اور فرشتوں کے اندر عیب ماننے والے پر کیا حکم ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,527
سوال (Question):
حضور ﷺ اور فرشتوں کے اندر عیب ماننے والے پر کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضور ﷺ اور فرشتوں کے اندر عیب ماننے والے پر کیا حکم ہے ؟
سوال : بکر نے بازار سے سامان خریدا اور اس کو لے کر گھر آیا اور گھر پر خالد سے ملاقات ہوئی تو خالد نے بکر سے کہا کہ یہ سامان خراب اور عیب دار ہے. تو بکر نے کہا عیب کس کے اندر نہیں ہے. عیب تو اللہ جل مجدہ کے علاوہ سب کے اندر ہے. تو اس پر خالد نے کہا کہ کیا عیب رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر بھی ہے؟ تو بکر نے کہا ہاں. پھر خالد نے کہا کہ فرشتوں کے اندر بھی؟ تو بکر نے کہا کہ ہاں. فرشتوں کے اندر بھی ہے. پھر بکر کے اس کہنے پر خالد نے کہا کہ توبہ کرو. تو بکر نے کہا کہ میں تو برابر توبہ کرتا رہتا ہوں ایسے توبہ کرنے سے کیا فائدہ. تو مذکورہ صورت میں بکر اسلام سے خارج ہوا یا نہیں اور اس پر توبہ اور تجدید نکاح ضروری ہے یا نہیں اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا اور اس کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسؤلہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ملائکہ میں عیب مان کر کافر و مرتد ہو گیا. لہذا بکر پر اعلانیہ توبہ و استغفار کرنا نیز تجدید ایمان اور بیوی والا ہو تو پھر سے نکاح کرنا فرض ہے. اگر خدانخواستہ ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں. اور نہ اس کا ذبیحہ کھائیں. اس لیے کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا اور ایسے کا ذبیحہ کھانا حرام ہے. اور خالد بھی توبہ کرے اس لیے کی اسی کے غلط سوال نے بکر کو کفر تک پہنچایا ہے. ھذا ما عندی والعلم بالحق عند اللہ تعالی ورسولہ الاعلی جل جلالہ وصلی المولی تعالی علیہ وسلم کتبــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فـــــــــــیض الرسول ص 24
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9