Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #1041
Verified Hanafi Fiqh
18 September 2025
7.3K Views
کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ / مسائل ورلڈ
Font Size:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ / مسائل ورلڈ
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال : کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ زید کہتا ہے کہ اس میں کوئی کراہت نہیں اور حوالہ میں فتاوی امجدیہ کی یہ عبارت پیش کرتا ہے کہ چادر اوڑھنے میں بہتر یہ ہے کہ سر سے اوڑھے. اس طرح اوڑھنا مطابق سنت ہے اور کندھے سے اگر اوڑھے جب بھی نماز ہو جائے گی نماز میں کراہت نہیں. (جلد اول صفحہ 200 حالانکہ فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ 417 پر ہے کہ حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک شخص سے فرمایا کہ چادر اگر رکوع میں یا کھڑے ہونے سے گر جائے تو ہاتھ سے اشارہ کر کے سر پر رکھ لینا چاہیے اگر نہیں رکھے گا تو نماز مکروہ ہوگی. اور اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کے اس قول کا رد بھی نہیں فرمایا تو ان دونوں اقوال میں تطبیق کی کیا صورت ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ چادر سر سے اڑ کر نماز پڑھنا سنت ہے. کندھے سے اوڑھ کر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے. فتاوی امجدیہ میں ” کراہت نہیں ” سے مراد کراہت تحریمی نہیں ہے . اور فتاوی رضویہ میں کراہت سے مراد تنزیہی ہے کہ اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے جو حدیث نقل فرمائی ہے وہ کراہت تحریمی کے اثبات کے لیے کافی نہیں کہ مکروہ تحریمی کا اثبات اس سنت کے ترک سے ہوگا جو سنت ھدی مثل اذان و جماعت کے ہو ۔ و اللہ تعالی اعلم کتبــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 375
Kutubahu & Verified by:

کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال : کاندھے سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ زید کہتا ہے کہ اس میں کوئی کراہت نہیں اور حوالہ میں فتاوی امجدیہ کی یہ عبارت پیش کرتا ہے کہ چادر اوڑھنے میں بہتر یہ ہے کہ سر سے اوڑھے. اس طرح اوڑھنا مطابق سنت ہے اور کندھے سے اگر اوڑھے جب بھی نماز ہو جائے گی نماز میں کراہت نہیں. (جلد اول صفحہ 200 حالانکہ فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ 417 پر ہے کہ حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک شخص سے فرمایا کہ چادر اگر رکوع میں یا کھڑے ہونے سے گر جائے تو ہاتھ سے اشارہ کر کے سر پر رکھ لینا چاہیے اگر نہیں رکھے گا تو نماز مکروہ ہوگی. اور اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کے اس قول کا رد بھی نہیں فرمایا تو ان دونوں اقوال میں تطبیق کی کیا صورت ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ چادر سر سے اڑ کر نماز پڑھنا سنت ہے. کندھے سے اوڑھ کر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے. فتاوی امجدیہ میں '' کراہت نہیں '' سے مراد کراہت تحریمی نہیں ہے . اور فتاوی رضویہ میں کراہت سے مراد تنزیہی ہے کہ اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے جو حدیث نقل فرمائی ہے وہ کراہت تحریمی کے اثبات کے لیے کافی نہیں کہ مکروہ تحریمی کا اثبات اس سنت کے ترک سے ہوگا جو سنت ھدی مثل اذان و جماعت کے ہو ۔ و اللہ تعالی اعلم کتبــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 375
Related Masail & Fatwas:
Ref #2869
عقیدۂ اہل سنت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...
Ref #2868
اعتراضات مع جوابات
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب عرض ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے گمراہ کن عقائد کی مکمل...