Fatwa #1113
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دارالاسلام اور دارالحرب کسے کہتے ہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,318
سوال (Question):
دارالاسلام اور دارالحرب کسے کہتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دارالاسلام اور دارالحرب کسے کہتے ہیں ؟
سوال(١ )دارالاسلام کسے کہتے ہیں؟ (٢) دارالحرب کسے کہتے ہیں؟ (١)الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ بعون الملک العزیز الوھاب دارالاسلام وہ ہے کہ جہاں بادشاہ اسلام کا حکم جاری ہو ۔ یا اس طرح کے بروقت وہاں سلطنت اسلامی موجود ہو یا پہلے وہاں سلطنت اسلامی رہی ہو اور کافر کے قبضہ کرنے کے بعد شعائراسلام جمعہ اور اذان و اقامت وغیرہا کلا یا بعضا برابر اب تک جاری ہوں جیسے کہ ہندوستان افغانستان اور ایران وغیرہ ۔ جیسا کہ شرح نقایہ میں کافی سے ہے “دارالاسلام ما یجری فیہ حکم المسلمین ” اور فتاوی رضویہ جلد سوم میں فصول عمادی سے ہے “ان دارالسلام لا تصیر دارالحرب اذا بقی احکام الاسلام وان زال غلبۃاہل الاسلام “وھوتعالی اعلم ۔ (٢) دارالحرب وہ ہے کہ جہاں بادشاہ اسلام کا حکم بھی جاری نہ ہوا ہو جیسے روس، فرانس، جرمن اور پرتگال وغیرہا یورپ کے اکثر ممالک۔ یا بادشاہ اسلام کے احکام جاری ہوئے ہوں مگر پھر غلبہ کفار کے بعد شعائراسلام بالکل مٹا دیئے گئے ہوں اور وہاں کوئی مسلمان امان اول پر باقی نہ ہو ۔ اور بھی شرط ہے کہ وہ دارالحرب سے ملحق ہو سلطنت اسلامیہ محصور نہ ہو ۔ جیساکہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے” فی الزیادات انما تصیر دارالاسلام دارالحرب بشروط ثلاثۃ احدھا اجراء احکام الکفار علی سبیل الشہار وان لایحکم فیھا بحکم الا اسلام والثانی ان تکون متصلۃ بدارالحرب لایتخلل بینھما بلد من بلاد الاسلام والثالث ان لا یبقی فیھا مومن ولا ذمی بامانہ الاول اھ ۔” وھو سبحانہ وتعالی اعلم ۔ کتبــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9