Fatwa #1157
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
رسول پاک ﷺ کے وفات شریف کی تاریخ کیا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
8,355
سوال (Question):
رسول پاک ﷺ کے وفات شریف کی تاریخ کیا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
رسول پاک ﷺ کے وفات شریف کی تاریخ کیا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــ مشہور و معتمد قول کے مطابق رسول پاکﷺ کے وفات شریف کی تاریخ ١٢/ربیع الاول سوموار کا دن ہے ۔ حضور اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ علیہ الطبقات الکبریٰ کے حوالے سے امیر المٶمنین مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے ایک روایت نقل فرماتے ہیں کہ: “مات رسول اللہ ﷺ یوم الاثنین لاثنتی عشرة مضت من ربیع الاول “ یعنی حضور ﷺ کی وفات شریف روز دو شنبہ بارہویں تاریخ ربیع الاول شریف کو ہوٸی۔ (فتاویٰ رضویہ مترجم ج٢٦، ص٤١٥) کتبـــــــہ : مفتی محفوظ عالم رضوی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh