Islamic Guidance Today: Wednesday, 29 July 2026 | 🕌 13 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1145 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 9.1K Views

قریب قریب دو مسجدیں ہونے کی صورت میں کیا ایک اذان کافی ہوگی؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

قریب قریب دو مسجدیں ہونے کی صورت میں کیا ایک اذان کافی ہوگی؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

قریب قریب دو مسجدیں ہونے کی صورت میں کیا ایک اذان کافی ہوگی؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ایک گاٶں میں دو مسجد ہے ایک پرانی دوسری نٸی { مثلا ایک آگے دوسری بالکل آگے والے کے سامنے جانب مشرق} اور دونوں میں بعدیت بھی نہیں اور قرب اتنا کہ پرانی مسجد کا ماٸک نٸی مسجد کے چھت پر رکھا ہوا ہے مگر بوجہ اختلاف دونوں مسجدوں میں جماعت ہوتی ہے تو کیا ایک مسجد کی اذان دوسری میں کفایت کرے گی یا نہیں جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔ ساٸل: محمد حسن خان گونڈہ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ جب کہ دونوں مسجدوں میں باجماعت نماز ہوتی ہے تو ظاہر یہی ہے کہ ایک مسجد کی اذان دوسری مسجد کے لیے کفایت نہیں کرے گی، بلکہ دونوں مسجدوں میں نمازِ پنجگانہ باجماعت کے لیے الگ الگ اذان سنت موکدہ قریب بواجب ہوگا کہ اس کے بغیر جماعت کرنا مکروہ اور گناہ ہوگا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: “وَيُكْرَهُ أَدَاءُ الْمَكْتُوبَةِ بِالْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ” (فتاوی ہندیہ، کتاب الصلاة، الباب الثانی فی الاذان، الفصل الاول فی صفتہ واحوال الموذن) امام اہل سنت مجدد دین و ملت امام اجمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: “مگر اس قدر بلاشبہہ ثابت کہ نماز پنجگانہ (عــہ۱) سے جونماز وقتی رجال احرار غیر عُراۃ مسجد میں باجماعت اداکریں اس کے لئے سوا بعض صور مستثناۃ(عــہ۲)کے وقت میں اذان کا پہلے ہولینا سنت مؤکدہ قریب بواجب ہے اور بے اس کےجماعت کرلینا مکروہ وگناہ ، یہاں تک کہ یہ جماعت شرعاً اصلاً معتبر نہیں اس کے بعد جو جماعت باذان واقامت ہوگی وہی پہلی جماعت ہوگی، بلکہ علماء فرماتے ہیں اگر کچھ لوگوں نے آہستہ اذان دے کر جماعت کرلی کہ آوازِ اذان اوروں کو نہ پہنچی تو ایسی جماعت بھی داخل شمار واعتبار نہیں۔” (رسالہ: القلادة المرصّعہ فی نحر الاجوبة الاربعہ، مشمولہ فتاوی رضویہ ج٣ ص ٣٢٧ ، ٣٢٨) ظاہر یہی ہے کہ یہ احکام ایک آبادی اور ایک محلہ کی دو مسجدوں کو بھی شامل ہیں۔ لیکن علامہ ابن نجیم مصری رحمہ اللہ نے محلہ کی ایک مسجد کو دو مسجد کرنے کی صورت میں دونوں مسجدوں کے لیے الگ الگ موذن کو صرف اولی قرار دیا ہے، اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “اشباہ میں ہے:لاھل المحلۃ جعل المسجد الواحد مسجدین والاولی ان یکون لکل طائفۃ مؤذن۔” اس سے یہ مستفاد ہوتا ہے کہ اگر ایک محلہ کی دو مسجدوں کے لیے ایک موذن اور ایک اذان ہو تو زیادہ سے زیادہ یہ خلافِ اولی ہوگا، لیکن فقہائے کرام کا یہ بیان کہ مسجد میں بغیر اذان نمازِ پنجگانہ کی ادا جماعت مکروہ ہے اپنے عموم کی بنا پر ایک محلہ کی دو مسجدوں کو بھی شامل ہے، لہذا احتیاط یہی ہے کہ دونوں مسجدوں کی جماعت کے لیے الگ الگ اذان ہو۔ ھذا ما ظھر لی واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔یوپی۔ ١۴/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//١٨/جنوری ٢٠٢٢ء

Kutubahu & Verified by:

قریب قریب دو مسجدیں ہونے کی صورت میں کیا ایک اذان کافی ہوگی؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ایک گاٶں میں دو مسجد ہے ایک پرانی دوسری نٸی { مثلا ایک آگے دوسری بالکل آگے والے کے سامنے جانب مشرق} اور دونوں میں بعدیت بھی نہیں اور قرب اتنا کہ پرانی مسجد کا ماٸک نٸی مسجد کے چھت پر رکھا ہوا ہے مگر بوجہ اختلاف دونوں مسجدوں میں جماعت ہوتی ہے تو کیا ایک مسجد کی اذان دوسری میں کفایت کرے گی یا نہیں جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔ ساٸل: محمد حسن خان گونڈہ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ جب کہ دونوں مسجدوں میں باجماعت نماز ہوتی ہے تو ظاہر یہی ہے کہ ایک مسجد کی اذان دوسری مسجد کے لیے کفایت نہیں کرے گی، بلکہ دونوں مسجدوں میں نمازِ پنجگانہ باجماعت کے لیے الگ الگ اذان سنت موکدہ قریب بواجب ہوگا کہ اس کے بغیر جماعت کرنا مکروہ اور گناہ ہوگا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: "وَيُكْرَهُ أَدَاءُ الْمَكْتُوبَةِ بِالْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ" (فتاوی ہندیہ، کتاب الصلاة، الباب الثانی فی الاذان، الفصل الاول فی صفتہ واحوال الموذن) امام اہل سنت مجدد دین و ملت امام اجمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: "مگر اس قدر بلاشبہہ ثابت کہ نماز پنجگانہ (عــہ۱) سے جونماز وقتی رجال احرار غیر عُراۃ مسجد میں باجماعت اداکریں اس کے لئے سوا بعض صور مستثناۃ(عــہ۲)کے وقت میں اذان کا پہلے ہولینا سنت مؤکدہ قریب بواجب ہے اور بے اس کےجماعت کرلینا مکروہ وگناہ ، یہاں تک کہ یہ جماعت شرعاً اصلاً معتبر نہیں اس کے بعد جو جماعت باذان واقامت ہوگی وہی پہلی جماعت ہوگی، بلکہ علماء فرماتے ہیں اگر کچھ لوگوں نے آہستہ اذان دے کر جماعت کرلی کہ آوازِ اذان اوروں کو نہ پہنچی تو ایسی جماعت بھی داخل شمار واعتبار نہیں۔" (رسالہ: القلادة المرصّعہ فی نحر الاجوبة الاربعہ، مشمولہ فتاوی رضویہ ج٣ ص ٣٢٧ ، ٣٢٨) ظاہر یہی ہے کہ یہ احکام ایک آبادی اور ایک محلہ کی دو مسجدوں کو بھی شامل ہیں۔ لیکن علامہ ابن نجیم مصری رحمہ اللہ نے محلہ کی ایک مسجد کو دو مسجد کرنے کی صورت میں دونوں مسجدوں کے لیے الگ الگ موذن کو صرف اولی قرار دیا ہے، اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "اشباہ میں ہے:لاھل المحلۃ جعل المسجد الواحد مسجدین والاولی ان یکون لکل طائفۃ مؤذن۔" اس سے یہ مستفاد ہوتا ہے کہ اگر ایک محلہ کی دو مسجدوں کے لیے ایک موذن اور ایک اذان ہو تو زیادہ سے زیادہ یہ خلافِ اولی ہوگا، لیکن فقہائے کرام کا یہ بیان کہ مسجد میں بغیر اذان نمازِ پنجگانہ کی ادا جماعت مکروہ ہے اپنے عموم کی بنا پر ایک محلہ کی دو مسجدوں کو بھی شامل ہے، لہذا احتیاط یہی ہے کہ دونوں مسجدوں کی جماعت کے لیے الگ الگ اذان ہو۔ ھذا ما ظھر لی واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔یوپی۔ ١۴/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//١٨/جنوری ٢٠٢٢ء

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...