Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟
Reference 1172 September 18, 2025 13,389 views
اصل سوالموبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو / ہائے کہنا کیسا ہے ؟

فیشن پرستی اور مغربی تہذیب نے ہمارے کردار کے ساتھ ہماری رفتار و گفتار تک کو ملیا میٹ کردیا ۔ آج کال موبائل پر رابطہ کے وقت پہلا لفظ جو سننے کو ملتا ہے وہ ہیلو (Hello) ہے ۔ پتہ نہیں یہ ہیلو انگریزی ہوم (گھر) سے آیا ہے یا پھر ہیل ( جہنم , Hell) سے ٹپک پڑا ہے۔ اسلامی طریقہ یہ ہے کہ موبائل پر ہیلو کہنے کے بجائے ” السلام علیکم” کہا جائے ۔ موبائل پر سلام سے پہلے ہیلو کرنا اسلامی شعار کے خلاف ہے۔ انگریزی میں ہیلو کا لفظ کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے بولا جاتا ہے ۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کسی کو بلانے کے لیے کہتے ہیں۔ بھائی صاحب سنیے ! ہیلو ، ہیلو یعنی ادھر دیکھیے اور میری طرف توجہ دیجیے۔ اگر موبائل پر بولنے کا مقصد یہی ہے تو اس لفظ کے بجائے “السلام علیکم ” کہنا زیادہ بہتر ہے ۔ کیوں کہ السلام علیکم کہنے سے اسلامی شعار پر عمل بھی ہو جاتا ہے اور مخاطب کی توجہ اپنی جانب مبذول بھی ہو جاتی ہے ۔ لہذا موبائل پر ہیلو ، ہیلو نہ کہیں ، کیوں کہ یہ انگریزوں کا طریقہ ہے ۔ صحیح اسلامی طریقہ ” السلام علیکم ” ہے ۔ یہی طریقہ اپنائیں۔ اسی طرح گڈ مارننگ (Good morning) اور گڈ نائٹ (Good night) کہنے کے بجائے ہمیشہ” السلام علیکم ” ہی بولیں ۔ السلام علیکم میں جو جامعیت اور دینی واخروی فائدہ ہے ، وہ گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ بولنے میں نہیں ہے ۔ عصری تعلیم یافتہ مسلم طبقہ جو اپنے آپ کو سیکولر اور مارڈن خیال کرتا ہے یہ لوگ موبائل پر بات کرتے ہوئے آخر میں کہتے ہیں اوکے (Ok) تھینکس (Thanks) مسلمانوں کو اس قسم کے الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مذہب اسلام انگریزی یا کسی دوسری زبان بولنے سے منع نہیں کرتا ۔ اس قسم کے الفاظ بولنے سے اس لئے گریز اور پرہیز کرنا چاہیے صرف ان الفاظ کا تعلق انگریزی زبان سے زیادہ انگریزی تہذیب اور مغربی تمدن سے ہے۔ حدیث پاک: من تشبه بقوم فهو منهم: سے اغیار کی زبان نہیں ، بلکہ اغیارکے تہذیب و تمدن اور ان کے طور طریقے مراد ہیں۔ ماخوذ : از موبائل فون کے ضروری مسائل / علامہ طفیل احمد مصباحی 

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.