Fatwa #1207
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کیا عورت اپنے شوہر کو نام سے پکار سکتی ہے ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
5,193
سوال (Question):
کیا عورت اپنے شوہر کو نام سے پکار سکتی ہے ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا عورت اپنے شوہر کو نام سے پکار سکتی ہے ؟
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ خاوند عورت کا نام لے کر پکارے یا عورت خاوند کا نام لے کر پکارے تو یہ جائز ہے، اس میں کچھ عیب نہیں ہے، البتہ چونکہ نام لے کر آواز دینے میں ایک قسم کی شانِ خلاف ادب پائی جاتی ہے، اس لیے زوجہ (عورت ) کے لیے مکروہ ہے کہ اپنے خاوند کا نام لے کر اس کو آواز دے․․․“ ویکرہ أن یدعو الرجل وأن تدعو المرأة زوجہا باسمہ (الدر المختار مع الشامي) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــــــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh