01
The questionSawaal
اصل سوالکیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں؟
02
The responseAl-Jawab
کیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں ؟
سوال : کیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں مع دلیل ارسال فرماءیں عین نوازش ہوگی عنداللہ ثواب کے مستحق ہوں گے ۔ سائل ۔۔۔۔۔ محمد ابرا ہیم بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد آفتاب میں زردی آنے تک فرض نمازوں کی قضا پڑھ سکتے ہیں۔ شامی میں ہے الثانی مابین الفجر والشمس وما بین صلوة العصر الی الا صفرار ینعقد فیہ جمیع الصلوات التی ذکرناھا من غیر کراھۃ الا النفل والواجب وغیرہ، فجر اور طلوع آفتاب ونماز عصر سے آفتاب زرد ہونے تک سب نمازیں بلا کراہت جائز ہیں، ہاں نفل اور واجب وغیرہ مکروہ ہیں۔ بحوالہ (فتاوی بحرالعلوم جلد اول)(ص۷۰ کتاب الطھارۃ) کتبــــــــہ : مولانا منظور القادری خادم التدریس دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.