Fatwa #1232
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
بھائی کے سالے کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
8,267
سوال (Question):
بھائی کے سالے کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بھائی کے سالے کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید و بکر دونوں سگے بھائی ہیں تو کیا زید بکر کے سالے کی لڑکی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــ صورت مسئولہ میں زید کا بکر کے سالے کی لڑکی کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے ۔ اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں کیونکہ وہ زید کے لئے محارم سے نہیں بشرطیکہ اور کوئی وجہ مانع شرعی نہ ہو. ارشاد باری تعالیٰ ہے ” واحل لکم ما وراء ذلکم ان تبتغوا باموالکم ” یعنی ان کے سوا جو ہیں وہ تم پر حلال کہ اپنے مالوں کے عوض تلاش کرو. (پارہ 5 سورہ نساء آیت نمبر 24) واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد نیاز برکاتی مصباحی امجدی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh