Fatwa #1236
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
ایک بیوی کی لڑکی کا نکاح دوسری بیوی کے لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
8,691
سوال (Question):
ایک بیوی کی لڑکی کا نکاح دوسری بیوی کے لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ایک بیوی کی لڑکی کا نکاح دوسری بیوی کے لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟
سوال : زید کی بیوی کا انتقال ہونے کے بعد اس نے دوسری شادی یعنی نکاح بیوہ ہندسے کر لیا. پہلی بیوی سے ایک لڑکا تھا اتفاقاً ہندہ کو بھی پہلے شوہر سے ایک لڑکی تھی جو نانا نانی کے یہاں پل بڑھ کر جوان ہوئی اور انہیں کی کفالت میں ہے کیا یہ جائز ہے کہ زید کی پہلی بیوی کے لڑکے سے ہندہ کے پہلے شوہر کی لڑکی سے نکاح کیا جائے؟ بینوا و توجروا الجوابــــــــــــــــــــــ زید کی پہلی بیوی کے لڑکے کے ساتھ ہندہ کے پہلے شوہر کے لڑکی سے نکاح جائز ہے یہ دونوں شرعاً اجنبی ہیں ان میں سے ہر ایک کے ماں باپ الگ الگ ہیں تو ان کے درمیان کوئی رشتہ نسبی یا رضاعی نہیں. فتاوی ہندیہ میں ہے ” لا باس ان یتزوج الرجل امراۃ ویتزوج ابنہ ابنتھا او امھا کذا فی محیط السرخسی ۔ جلد 1 صفحہ 277 ۔ واللہ تعالی عالم کتبہ : مفتی محمد شمیم مصباحی الجواب صحیح :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh